جمعہ، 24-جولائی،2026
جمعہ 1448/02/10هـ (24-07-2026م)

ایران جنگ کے باعث ایئر ڈیفنس سسٹمز پر شدید دباؤ، امریکی فوج نے نئے انٹرسیپٹرز خریدنے کا آرڈر دے دیا

24 جولائی, 2026 09:30

امریکی فوج نے 30 سال میں پہلی بار پیٹریاٹ پی اے سی 2 سسٹم کے نئے انٹرسیپٹرز خریدنے کا معاہدہ کر لیا، تاکہ فضائی دفاعی صلاحیتوں کو مضبوط بنایا جا سکے۔

امریکی فوج نے 30 سال سے زائد عرصے میں پہلی بار پیٹریاٹ زمین سے ہوا میں مار کرنے والے میزائل سسٹم کے لیے نئے پی اے سی 2 سیریز کے انٹرسیپٹرز بنانے کا پہلا اندرونی آرڈر دیا ہے۔

پیٹریاٹ سسٹم کی مرکزی سازندہ کمپنی ریتھیون نے اپنی سہ ماہی رپورٹ میں تصدیق کی ہے کہ انہیں سیکنڈ کوارٹر 2026 کے دوران تقریباً 20 ارب ڈالر کے آرڈرز ملے ہیں، جن میں سے 5 ارب ڈالر سے زائد رقم جی ای ایم ٹی پیٹریاٹ انٹرسیپٹرز کے لیے ہے۔

یہ دفاعی آرڈر امریکی فوج کے اپریل میں جاری کیے گئے 441.6 ملین ڈالر کے کنٹریکٹ سے متعلق ہے، جو ایران کے خلاف آپریشن ایجیک فیوری کی مدد کے لیے دیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں : حوثی حملوں سے جہازوں کے نقصان کی بھرپائی امریکا میں موجود ایرانی رقم سے ہوگی، ٹرمپ

جی ای ایم ٹی پیٹریاٹ پی اے سی 2 کی وہ واحد سیریز ہے، جو اس وقت تیار کی جا رہی ہے اور اسے طیاروں اور کروز میزائلوں کو تباہ کرنے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔

اس وقت پیٹریاٹ سسٹم اور اس کے انٹرسیپٹرز کی عالمی سطح پر شدید مانگ ہے، جس کی بڑی وجہ مشرق وسطیٰ کی جنگ اور یوکرین میں جاری تنازع ہے۔

امریکی پارلیمنٹ کے ارکان نے پیٹریاٹ میزائلوں کے موجودہ اسٹاک میں کمی پر تشویش کا اظہار کیا ہے کیونکہ ایران کے خلاف جاری جنگ میں بڑی تعداد میں انٹرسیپٹرز استعمال ہو چکے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق ایک اندازے کے مطابق اب تک ایک ہزار 60 سے ایک ہزار 430 پیٹریاٹ انٹرسیپٹرز استعمال کیے جا چکے ہیں، جبکہ ایران کی جانب سے خطے میں موجود پیٹریاٹ سسٹمز اور ان کے اہم ریڈاروں کو نشانہ بنانے کی خبریں بھی سامنے آئی ہیں۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔