غزہ میں اسرائیلی فضائی حملے، مزید 3 فلسطینی شہری شہید

غزہ میں اسرائیلی فوج کی فضائی کارروائیوں کے نتیجے میں 3 فلسطینی شہری شہید ہو گئے، اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ ان افراد کا تعلق حماس کے ملٹری ونگ سے تھا۔
اسرائیلی فوج کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق اس نے گزشتہ ایک ہفتے کے دوران غزہ کے مختلف حصوں میں فضائی کارروائیاں کرتے ہوئے 3 افراد کو نشانہ بنایا ہے۔
اسرائیلی فوج کے ترجمان کا کہنا ہے کہ وسطی غزہ میں کیے گئے ایک حملے میں مہند اسعد محمود ابو غزال، جبکہ منگل کے روز شمالی غازہ میں کی گئی بمباری میں رائد ہانی محمد العصی اور نبہان محمد نبہان العصی کو نشانہ بنایا گیا۔
یہ بھی پڑھیں : گولان کی پہاڑیوں میں اسرائیلی مداخلت ناقابل قبول ہے، سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ
اسرائیل کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ ان تینوں کا تعلق حماس کی نخبہ فورس، ایئر سرفیس یونٹ اور ملٹری انٹیلی جنس کے شعبوں سے تھا، تاہم حماس کی طرف سے ان دعوؤں پر فی الحال کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا ہے۔
واضح رہے کہ اکٹوبر 2023 سے غزہ پر جاری اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں شہید ہونے والے فلسطینی شہریوں کی کل تعداد 73 ہزار 317 تک پہنچ چکی ہے۔
ان میں سے اکثریت معصوم بچوں اور خواتین کی ہے۔ عالمی اداروں کی جانب سے شدید تنقید کے باوجود غزہ میں رہائشی علاقوں اور انفراسٹرکچر پر بمباری کا سلسلہ مسلسل جاری ہے۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.











