پیر، 27-جولائی،2026
پیر 1448/02/13هـ (27-07-2026م)

6 جولائی سے جنگ بندی تک 11 امریکی طیارے اور 17 ڈرونز تباہ کردیئے، پاسدارانِ انقلاب

27 جولائی, 2026 12:19

ایرانی پاسدارانِ انقلاب کا کہنا ہے کہ 6 جولائی سے دوبارہ شروع ہونے والی کشیدگی کے بعد خطے میں امریکی اڈوں پر موجود درجنوں امریکی جنگی طیارے، ڈرونز اور فضائی دفاعی سسٹمز تباہ کر دیئے۔

ایرانی پاسدارانِ انقلاب کے ترجمان جنرل حسین محبی نے تسنیم نیوز ایجنسی کو دیے گئے بیان میں دعویٰ کیا ہے کہ 6 جولائی کو دوبارہ شروع ہونے والی دو ہفتوں کی جنگ کے دوران خطے میں قائم مختلف امریکی اڈوں پر زمین پر موجود 11 امریکی جنگی طیارے اور ہیلی کاپٹر تباہ کر دیئے گئے ہیں۔

ایرانی ترجمان کے مطابق اس دوران ایرانی فورسز نے 17 جاسوس اور حملے کرنے والے ڈرونز، شیلٹر کے اندر موجود ایک ایف 15 جنگی طیارہ، ایک پی 8 پوسیڈن سمندری گشتی طیارہ، ایک سی 17 سامان بردار طیارہ، 8 ٹینکرز اور 4 بھاری ہیلی کاپٹرز کو کامیابی سے نشانہ بنایا۔

یہ بھی پڑھیں : ایران جنگ میں 600 سے زائد امریکی فوجی زخمی اور 18 فوج ہلاک ہوئے، پینٹاگون کا ڈیٹا جاری

ترجمان کے مطابق فضائی سامان کے علاوہ ایرانی حملوں میں 7 ریڈار کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹرز، 3 سیٹلائٹ مواصلاتی سسٹمز، اور 6 پیٹریاٹ ریڈار تباہ کیے گئے، جس سے خطے میں موجود امریکی ایئر ڈیفنس بیٹریز معطل ہو گئیں اور وہ ایرانی ڈرونز اور میزائلوں کو روکنے کے قابل نہ رہیں۔

اس کے علاوہ 3 ایئر اینڈ سی کنٹرول ریڈارز، 8 ارلی وارننگ ریڈارز، 13 دیگر ریڈارز، 6 طیاروں کی مرمت کی تنصیبات، 3 لاجسٹک سپورٹ سائٹس، 12 ایندھن کے ٹینکس، 17 اسلحہ ڈپو، 6 میزائل شیلٹرز، ایک ایئرکرافٹ کیریئر ریفیولنگ پلیٹ فارم، 2 آپریشنل کمانڈ سینٹرز، 4 ہائیمارس سسٹمز، 5 فائٹر ہینگرز، 4 پیٹریاٹ سسٹمز، 6 میزائل لانچ پلیٹ فارمز، ایک ایندھن پمپنگ اسٹیشن، 2 سگنل مواصلاتی مراکز، ایک ڈیٹا سینٹر اور ایک ایمازون آرٹیفیشل انٹیلی جنس ڈیٹا پروسیسنگ سینٹر کو بھی نقصان پہنچایا گیا۔

مبصرین کے مطابق ان وسیع پیمانے کے حملوں اور جانی و مالی نقصانات کی اطلاعات کے بعد وائٹ ہاؤس اور اوول آفس میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی شدید برہمی کے بارے میں وال اسٹریٹ جرنل کی رپورٹس سامنے آئیں۔

ان اطلاعات کے بعد ہی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مسلسل 13 راتوں کی بمباری کے بعد ایران پر امریکی فضائی حملے ذاتی طور پر روکنے کا حکم جاری کیا۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔