پیر، 27-جولائی،2026
پیر 1448/02/13هـ (27-07-2026م)

ایران جنگ میں 600 سے زائد امریکی فوجی زخمی اور 18 فوج ہلاک ہوئے، پینٹاگون کا ڈیٹا جاری

27 جولائی, 2026 10:18

پینٹاگون نے ایران کے خلاف جنگ میں اپنے ہلاکتوں اور زخمیوں کے اعداد و شمار میں ترمیم کرتے ہوئے مجموعی متاثرین کی تعداد 600 سے زائد بتا دی۔

امریکی وزارتِ دفاع پینٹاگون نے اپنے جنگی نقصانات کے ڈیٹا بیس میں ترمیم کی ہے، جس کے تحت 140 سے زائد اضافی زخمیوں کا اندراج کیا گیا ہے اور گزشتہ ہفتے ایرانی حملوں میں ہلاک ہونے والے 4 فوجی اہلکاروں کا نام دوبارہ شامل کر لیا گیا ہے۔

پینٹاگون کو اس جنگ کے جانی نقصانات کے حوالے سے شفافیت کی کمی پر سخت سوالات کا سامنا تھا۔ پینٹاگون کے سسٹمز نے 7 جولائی سے ہلاک اور زخمی ہونے والوں کے لیے اوورسیز آپریشنز کے نام سے ایک نئی ڈیٹا کیٹیگری بھی متعارف کرائی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : ہر ایرانی شہید کے بدلے ایک امریکی فوجی کو جہنم واصل کریں گے؛ کمانڈر خاتم الانبیاء ہیڈکوارٹرز

نئے اعداد و شمار کے مطابق 28 فروری کو ایران کے خلاف امریکی جنگ کے آغاز سے لے کر اب تک کل 18 امریکی فوجی ہلاک اور 624 زخمی ہو چکے ہیں۔ زخمیوں کی یہ تعداد پچھلے ہفتے سامنے آنے والی 482 کی تعداد سے نمایاں طور پر زیادہ ہے۔

پینٹاگون کو گزشتہ ہفتے اس وقت قانون سازوں کی جانب سے شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا جب ایرانی حملے جاری رہنے کے باوجود ڈیٹا بیس سے ہلاکتوں اور زخمیوں کی تعداد کم دکھائی دے رہی تھی۔

اس گڑبڑ پر سینیٹ کی مسلح خدمات کمیٹی کے 12 ڈیموکریٹ ارکان نے دفاعی سیکرٹری پیٹ ہیگسیتھ کو خط لکھ کر وضاحت بھی مانگی تھی۔

اس نئی کیٹیگری میں 7 جولائی کی تاریخ رکھی گئی ہے جو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے کانگریس کو بھیجے گئے اس نوٹس سے مطابقت رکھتی ہے، جس میں انہوں نے ایران کے خلاف ایک نئی کشیدگی کے آغاز کا دعویٰ کیا تھا۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔