امریکی اور اسرائیلی حملے میں 270 ارب ڈالر کا معاشی نقصان، ایران نے ازالے کا مطالبہ کردیا

امریکہ اور اسرائیل کے ساتھ جاری جنگ میں ایران کو 230 ملین کیوبک میٹر گیس کی پیداواری صلاحیت کا شدید نقصان ہوا، جبکہ درجنوں پل، سرنگیں اور ایئرپورٹ تباہ ہو گئے ہیں۔
ایران کی حکومتی ترجمان فاطمہ مہاجرانی نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ امریکہ اور اسرائیل کے ساتھ جاری جنگ کے نتیجے میں ایران کو اپنی گیس کی پیداواری صلاحیت میں تقریباً 230 ملین کیوبک میٹر کا بڑا نقصان اٹھانا پڑا ہے۔
ایران نے 28 فروری سے شروع ہونے والی اس جنگ میں امریکی اور اسرائیلی حملوں کے باعث ہونے والے معاشی تباہی کے ازالے کا مطالبہ کیا ہے، جہاں ابتدائی تخمینوں کے مطابق ملک کو تقریباً 270 ارب ڈالر کا براہ راست اور بالواسطہ نقصان ہو چکا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : اسرائیلی وزیراعظم ٹرمپ کو ایران سے متعلق انتہائی حساس معلومات دیں گے، رپورٹ
ترجمان کے مطابق حالیہ امریکی حملوں میں عوام کی ذاتی املاک اور سرکاری بنیادی ڈھانچے کو تباہ کر دیا گیا ہے۔ ان حملوں میں 12 پل اور 2 سرنگیں نشانہ بنی ہیں جبکہ ملک کے جنوب مغرب میں واقع ایئرپورٹ مکمل طور پر تباہ ہو کر ناکارہ ہو چکا ہے، جسے اب ازسرنو تعمیر کرنا پڑے گا۔
اس کے علاوہ ماہی گیروں کی کشتیاں، سیاحتی کاروبار اور بوشہر کا شہری موسمیاتی مرکز بھی شدید متاثر ہوئے ہیں۔ جنگ کی اس شدت میں امریکہ نے ایران کے اندر بھاری بمباری کی ہے، جس کے جواب میں تہران نے متعدد عرب ممالک میں قائم امریکی فوجی تنصیبات کو نشانہ بنایا ہے۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.











