عمان نے آبنائے ہرمز کیلئے ایران کو مشترکہ علاقائی نظام کی تجویز پیش کردی

عمان نے آبنائے ہرمز میں بحری آمدورفت کی بحالی اور سیکیورٹی کے لیے ایران کو ایک علاقائی نظام قائم کرنے کی تجاویز پیش کر دی ہیں۔
عمان نے آبنائے ہرمز کے اہم بحری راستے کا انتظام سنبھالنے کے لیے ایران کو ایک مشترکہ علاقائی طریقہ کار کی تجویز پیش کی ہے، جسے علاقائی ممالک کی حمایت حاصل ہے۔
اس منصوبے کے تحت ایران اس اہم شاہراہ پر تنہا کنٹرول نہیں رکھے گا بلکہ خلیجی ممالک کے ساتھ مل کر ایک کنسورشیم قائم کرے گا، جو جہازوں کی نقل و حمل اور تحفظ کو یقینی بنائے گا۔
یہ بھی پڑھیں : پاکستان اور قطر کی ثالثی، امریکہ اور ایران میں فاصلے کم کرنے کی کوششیں، آبنائے ہرمز پر تنازع برقرار
یہ ماڈل آبنائے ملاکا پر مبنی ہے، جہاں رضاکارانہ طور پر ماحولیاتی تحفظ اور ریسکیو کی خدمات کے لیے فیس وصول کی جاتی ہے۔
مجوزہ منصوبے میں تین بحری راستے بنانے کی تجویز ہے، جن میں سے ایک ایران کے سمندری حدود، ایک عالمی اور ایک عمان کی حدود سے گزرے گا، جبکہ عالمی راستے سے بارودی سرنگیں ہٹانے کی ذمہ داری ایران کے پاس ہو گی۔
اسی تناظر میں ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے عمان کے وزیر خارجہ بدر البوسعیدی اور سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے علیحدہ فون کالز پر گفتگو کی ہے۔
ان رابطوں میں علاقائی صورتحال کا جائزہ لیا گیا اور آبنائے ہرمز میں امریکی اقدامات سے پیدا ہونے والے عدم استحکام کا مقابلہ کرنے کے لیے سفارتی کوششوں اور باہمی تعاون کو مضبوط بنانے پر زور دیا گیا ہے۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












