ایران کے منجمد اثاثے استعمال کرنے والے ممالک کے جہازوں کیلئے آبنائے ہرمز بند کریں گے، پاسداران انقلاب

ایران نے امریکی صدر کے منجمد فنڈز سے متعلق منصوبے کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے وارننگ دی ہے کہ ان اثاثوں کو استعمال کرنے والے ممالک کے جہازوں کو آبنائے ہرمز سے گزرنے نہیں دیا جائے گا۔
ایران نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اس اعلان کو مکمل طور پر مسترد کر دیا ہے، جس میں کہا گیا تھا کہ خلیج میں متاثرہ بحری جہازوں کو ایران کے منجمد شدہ فنڈز سے معاوضہ دیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں : ایرانی اثاثوں سے بحری جہازوں کے نقصان کا ازالہ ہوا تو پھر کسی کے اثاثے محفوظ نہیں رہیں گے، عباس عراقچی
ایرانی پاسداران انقلاب کے ترجمان ابراہیم ذوالفقاری نے خبردار کیا ہے کہ جو بھی جہاز یا ملک ایران کے ان منجمد فنڈز سے پیسہ وصول کرے گا، اس پر آبنائے ہرمز سے گزرنے پر مکمل پابندی عائد کر دی جائے گی۔
دوسری جانب ایرانی نائب صدر نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ امریکی ناکہ بندی کی کوئی بھی کوشش علاقائی تنازع میں شدید اور خطرناک اضافے کا باعث بنے گی۔
انہوں نے اس بات کا اعادہ کیا کہ ایران سفارتی ذرائع اور بات چیت کے ذریعے تمام مسائل اور تنازعات کا حل چاہتا ہے۔ اگر ایران پر کسی بھی قسم کی جنگ مسلط کرنے کی کوشش کی گئی تو ملک کی مسلح افواج اور عوام اپنا بھرپور اور سخت دفاع کریں گے۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.









