امریکا اور ایران مفاہمتی یادداشت کی بحالی کے قریب پہنچ گئے، امریکی ذرائع

امریکی نشریاتی ادارے نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکا اور ایران کشیدگی کم کرنے اور مفاہمتی یادداشت کی بحالی کے بلکل قریب پہنچ چکے ہیں۔
ایک امریکی نشریاتی ادارے نے اپنی رپورٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ طویل کشیدگی کے بعد امریکا اور ایران بالآخر مفاہمتی یادداشت کی بحالی کے بلکل قریب پہنچ گئے ہیں۔ سفارتی ذرائع کے مطابق دونوں ممالک کے درمیان جاری تناؤ کو کم کرنے کے لیے مسلسل بات چیت ہو رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں : ایران کے منجمد اثاثے استعمال کرنے والے ممالک کے جہازوں کیلئے آبنائے ہرمز بند کریں گے، پاسداران انقلاب
رپورٹ کے مطابق پاکستان، قطر اور مصر اس وقت آبنائے ہرمز کے انتظامی طریقہ کار پر پیدا ہونے والے اختلافات کو دور کرنے میں اہم اور فعال کردار ادا کر رہے ہیں۔ ان ممالک کا مقصد شاہراہ کو بحری آمدورفت کے لیے محفوظ بنانا اور خطے کو مزید تباہی سے بچانا ہے۔
ذرائع نے مزید انکشاف کیا ہے کہ ایران اور عمان نے ثالثوں کی جانب سے پیش کی گئی تجاویز پر بنیادی اتفاق کر لیا ہے۔ تاہم حتمی پیش رفت اور معاہدے پر عمل درآمد کا فیصلہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ، اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے ساتھ ہونے والی اہم ملاقات کے بعد کریں گے۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.









