ایران کے کویت اور اردن پر جوابی حملے، ایک شخص ہلاک

ایرانی فورسز نے امریکی بمباری کا جواب دینے کا اعلان کیا ہے، جبکہ کویت میں حملے سے ایک شخص کی ہلاکت، جبکہ اردن میں 5 ایرانی میزائلوں کو تباہ کرنے کا دعویٰ کیا گیا۔
ایران کی پاسداران انقلاب کے شعبہ تعلقات عامہ نے جاری بیان میں کہا ہے کہ خدا کی مدد سے وہ امریکی فضائی بمباری کا سخت جواب دیتے ہوئے دشمن کو سزا دیں گے۔
یہ بھی پڑھیں : امریکہ اور ایران کو دوبارہ معاہدے پر لانے کی کوششیں کر رہے ہیں، ترجمان دفتر خارجہ
کویت کی وزارت دفاع نے بتایا کہ ملک کے شمالی حصے میں واقع ایک چینی کمپنی کی عمارت پر ہونے والے ایرانی حملے کے نتیجے میں ایک ورکر کی موت ہو گئی ہے جبکہ عمارت کو شدید مالی نقصان پہنچا ہے۔
دوسری طرف اردنی مسلح افواج نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کے دفاعی نظام نے ایران کی جانب سے ان کی فضائی حدود کی طرف داغے گئے 5 میزائلوں کو فضا میں ہی تباہ کر دیا ہے۔
اردنی ملٹری ترجمان کے مطابق فوجی ریڈارز نے اڑتے ہوئے میزائلوں کو فوراً پکڑ لیا، جس کے بعد ایئر ڈیفنس یونٹس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے تمام 5 اہداف کو کامیابی سے نشانہ بنا کر گرا دیا۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.









