جمعہ، 31-جولائی،2026
جمعہ 1448/02/17هـ (31-07-2026م)

قشم اور میناب پر حملے امریکی مظالم کا تسلسل ہیں، اس کی قیمت چکانا پڑے گی، باقر قالیباف

31 جولائی, 2026 09:31

ایران کے اسپیکر نے قشم اور میناب میں رہائشی مکانات پر امریکی حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا کو اپنے مظالم کی قیمت چکانی پڑے گی۔

ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے امریکا کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی انتظامیہ روزانہ کسی نہ کسی نئے جرم کا ارتکاب کر کے اپنے ہاتھ بے گناہ لوگوں کے خون سے آلودہ کر رہی ہے۔ انہوں نے خبردار کیا ہے کہ امریکا کو اپنے ان مظالم کی بھاری قیمت چکانا پڑے گی۔

یہ بھی پڑھیں : امریکی طیاروں کی ایران کے مختلف شہروں پر بمباری، قشم میں ایک ہی خاندان کے 3 افراد شہید

ایرانی اسپیکر نے قشم جزیرے اور میناب میں شہریوں کی رہائشی عمارتوں اور مکانات پر کیے گئے حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور انہیں امریکی مظالم کا تسلسل قرار دیا۔

باقر قالیباف کا کہنا تھا کہ امریکا جب بھی میدان جنگ میں ناکام ہوتا ہے یا اسے طمانچے لگتے ہیں، تو وہ اس کا بدلہ بے گناہ اور عام شہریوں پر حملے کر کے لیتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ امریکیوں کو یہ بری عادت پڑ چکی ہے کہ وہ اپنی ناکامیوں کا غصہ نہتے لوگوں کا خون بہا کر نکالتے ہیں۔ تاہم اب امریکا کو یہ بات سمجھ لینی چاہیے کہ اس کے ہر ظلم کا حساب لیا جائے گا اور اسے اپنے کیے کی قیمت ادا کرنا پڑے گی۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔