جمعہ، 31-جولائی،2026
جمعہ 1448/02/17هـ (31-07-2026م)

سعودی عرب کی سربراہی میں پاکستان سمیت 14 ممالک کا کثیر القومی بحری دفاعی اتحاد قائم

31 جولائی, 2026 09:22

سعودی عرب، پاکستان اور ترکیہ سمیت 14 ممالک نے عالمی سمندری راستوں اور تجارتی جہاز رانی کے تحفظ کے لیے کثیر القومی بحری دفاعی اتحاد قائم کرنے کا اعلان کر دیا۔

سعودی عرب کی قیادت میں پاکستان سمیت 14 ممالک نے بحیرہ احمر، باب المندب اور خلیج عدن میں تجارتی بحری جہازوں کی حفاظت اور عالمی سمندری سلامتی کے لیے کثیر القومی بحری دفاعی اتحاد قائم کر لیا ہے۔ اس بات کا اعلان سعودی دارالحکومت ریاض میں منعقدہ ایک اہم اجلاس کے بعد جاری کردہ مشترکہ اعلامیے میں کیا گیا۔

اس کثیر القومی بحری دفاعی اتحاد کے بانی ارکان میں سعودی عرب، پاکستان، ترکیہ، مصر، کویت، بحرین، قطر، اردن، یمن، جبوتی، بنگلہ دیش، سوڈان، نائیجر اور صومالیہ شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : باب المندب : ایٹم بم سے بھی زیادہ خطرناک ہتھیار، ایران نے سب سے کمزور رگ پر ہاتھ رکھ دیا

مشترکہ اعلامیے کے مطابق اس اتحاد کا بنیادی مقصد عالمی بحری سلامتی کو درپیش درپیش خطرات کا مقابلہ کرنا، بین الاقوامی آبی گزرگاہوں میں جہاز رانی کی آزادی کو برقرار رکھنا اور عالمی تجارت کے ساتھ ساتھ انرجی کی ترسیل کے راستوں کو محفوظ بنانا ہے۔

اجلاس میں 43 ممالک کے فوجی سربراہان، نمائندوں اور یورپی یونین کے وفد نے شرکت کی۔ اعلامیے میں اس بات پر زور دیا گیا ہے کہ یہ ایک مکمل طور پر دفاعی اتحاد ہے، جس کا مقصد کسی خاص ملک یا تنظیم کے خلاف اقدامات کرنا نہیں بلکہ بین الاقوامی قوانین اور ریاستوں کی خودمختاری کے احترام کے دائرے میں رہ کر بحری مفادات کا تحفظ کرنا ہے۔

اتحاد کا مرکزی ہیڈ کوارٹر، جوائنٹ کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر، بحری آپریشنز سینٹر اور جنرل سیکریٹریٹ سعودی عرب میں قائم کیے جائیں گے، جبکہ سعودی عرب ہی اس اتحاد کا بانی اور قائد ملک ہوگا۔

بانی ممالک آئینی و قانونی تقاضوں کے مطابق اپنے ملکوں میں اس منشور کی منظوری کا عمل مکمل کریں گے اور انٹیلی جنس، مشترکہ مشقوں اور آپریشنل منصوبوں میں باہمی تعاون کو فروغ دیں گے۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔