ایران اور عمان میں آبنائے ہرمز کے نئے بحری راستوں پر اتفاق، معاہدے کا اعلان جلد متوقع

ایران اور عمان کے درمیان آبنائے ہرمز میں جہاز رانی کے نئے عارضی راستوں پر اتفاق ہو گیا، تاہم تہران نے اس کی مکمل بحالی کو امریکا کے عملدرآمد سے مشروط کیا ہے۔
ایران اور عمان نے آبنائے ہرمز میں بحری جہازوں کی نقل و حرکت اور نئے راستوں کی تعیین کے معاملے پر ابتدائی تصفیہ کر لیا ہے۔
ایرانی نائب وزیر خارجہ کاظم غریب آبادی کے مطابق دونوں ممالک کے درمیان سمجھوتے کی حتمی مسودہ بندی کا کام آخری مراحل میں داخل ہو چکا ہے، جس میں بحری جہازوں کی آمد و رفت کے لیے عارضی راستوں کا نقشہ بھی شامل ہے۔
یہ بھی پڑھیں : عوام کے عزم نے دشمن کی 48 گھنٹے میں حکومت گرانے کی سازش ناکام بنادی، ایرانی صدر
ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ نیا نظام لاگو ہونے کے بعد جہازوں کا بڑا حصہ ایرانی علاقائی سمندری حدود سے گزرے گا اور پچھلے 60 سال سے جاری پرانے طریقہ کار کی جگہ نیا ماڈل اپنایا جائے گا۔
تاہم ایران نے واضح کیا ہے کہ آبنائے ہرمز کی مکمل بحالی امریکا کے رویے پر منحصر ہے۔ جب تک امریکا اسلام آباد یادداشت پر مکمل عملدرآمد کی یقین دہانی نہیں کرواتا، حالات جنگ جیسے ہی رہیں گے۔
تہران حکام کے مطابق امریکی انتظامیہ نے کشیدگی کے بعد مذاکرات کا پیغام بھیجا ہے لیکن ایران نے تاحال امریکا کے ساتھ براہِ راست مذاکرات کی تصدیق نہیں کی ہے۔
دوسری طرف عمان اور ایران کے درمیان جہازوں کی آن لائن مانیٹرنگ اور اندراج کے ایک نئے ڈجیٹل سسٹم کی تجاویز پر بھی مشاورت جاری ہے تاکہ اس اہم عالمی بحری راستے پر تحفظ یقینی بنایا جا سکے۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












