جمعہ، 14-اگست،2026
جمعہ 1448/03/01هـ (14-08-2026م)

ایران کے ساتھ بات چیت کا عمل پیچیدہ اور وقت طلب ہوگا، جے ڈی وینس

06 اگست, 2026 10:01

امریکی نائب صدر نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ بات چیت کا عمل پیچیدہ اور وقت طلب ہوگا لیکن اس کا حتمی نتیجہ امریکا کے مفاد میں نکلے گا۔

امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے ایک ٹی وی انٹرویو میں کہا ہے کہ ایران کے ساتھ کسی بھی ممکنہ معاہدے کے لیے جاری بات چیت کا عمل کافی پیچیدہ اور وقت طلب ہو سکتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایرانی سیاسی نظام کی خصوصیات کے باعث فوری نتائج کی توقع نہیں کی جا سکتی۔

یہ بھی پڑھیں : ایران اور عمان میں آبنائے ہرمز کے نئے بحری راستوں پر اتفاق، معاہدے کا اعلان جلد متوقع

نائب صدر نے زور دیا کہ امریکی انتظامیہ کا اصل مقصد امریکی عوام اور صدر کے مفادات کا تحفظ کرنا ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ اس تمام صورتحال کا حتمی نتیجہ امریکا کے حق میں نکلے گا۔ ان کے مطابق عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتیں، جو فی الحال 79 ڈالر کے قریب ہیں، بالآخر نیچے آئیں گی اور مستحکم رہیں گی۔

جے ڈی وینس نے مزید کہا کہ امریکا اس بات کو یقینی بنائے گا کہ ایران کبھی ایٹمی صلاحیت حاصل نہ کر سکے۔ تاہم ایرانی حکام نے امریکی دعوؤں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ تہران نے فی الحال امریکا کے ساتھ کسی بھی معاہدے کی پیشرفت پر کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا ہے۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔