بدھ، 19-اگست،2026
بدھ 1448/03/06هـ (19-08-2026م)

ایران عارضی جنگ بندی نہیں بلکہ جنگ کا مکمل خاتمہ چاہتا ہے، عباس عراقچی

19 اگست, 2026 09:33

ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے عارضی جنگ بندی مسترد کرتے ہوئے جنگ کے مکمل اور دائمی خاتمے کا مطالبہ کر دیا۔

ایرانی سرکاری ٹیلی ویژن کو انٹرویو دیتے ہوئے ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے امریکہ کے ساتھ کسی بھی قسم کی عارضی جنگ بندی کو سختی سے مسترد کر دیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ تہران نے ثالثوں کے ذریعے اپنا مؤقف واضح طور پر پہنچا دیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ایران عارضی معطلی کو قبول نہیں کرے گا بلکہ اس جنگ کا مکمل اور دائمی خاتمہ چاہتا ہے تاکہ مستقبل میں ایسا دوبارہ نہ ہو۔

یہ بھی پڑھیں : امریکہ، ایران پر دباؤ بڑھا کر مراعات حاصل نہیں کرسکتا، باقر قالیباف

خطے کی صورتحال پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حالیہ جنگ نے ثابت کر دیا ہے کہ امریکہ اپنے ملٹری بیسز کی حفاظت کرنے میں بھی نااہل ہے۔

انہوں نے قطری اور پاکستانی ثالثی کے کردار کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک نے تہران اور واشنگٹن کے درمیان مؤثر کردار ادا کیا ہے اور اس وقت قطر کے ساتھ تعلقات بہترین سطح پر ہیں۔

عباس عراقچی نے زور دیا کہ نئے سیکیورٹی نظام کی بنیاد مشترکہ تحفظ اور معاشی تنازعات کے حل پر ہونی چاہیے۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ صدر مسعود پزشکیان کی حکومت نے پڑوسی ممالک کے ساتھ تعلقات کو ترجیح دی ہے اور حالیہ بحران میں پڑوسی ممالک کی جانب سے طبی سامان اور فضائی حدود کے استعمال کی سہولت کی فراہم پر ان کا شکریہ ادا کیا۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔