جمعرات، 20-اگست،2026
جمعرات 1448/03/07هـ (20-08-2026م)

امریکی معاشی کارروائی مبالغہ آرائی اور نفسیاتی جنگ ہے، ایرانی خبر رساں ادارے

20 اگست, 2026 10:17

ایران کے سرکاری میڈیا نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ایران کی معیشت تباہ کرنے کے دعوؤں کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے انہیں فضول، مبالغہ آرائی اور نفسیاتی جنگ کا حصہ قرار دے دیا۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ایران کے خلاف تاریخ کی سب سے سخت اور تباہ کن معاشی کارروائی کے اعلان کے بعد ایرانی سرکاری میڈیا نے یک زبان ہو کر امریکی دعوؤں کو مسترد کر دیا ہے۔

ایرانی ذرائع ابلاغ نے ان دعوؤں کے جواب میں مؤقف اپنایا کہ ایران کی عسکری صلاحیتیں ختم نہیں ہوئی ہیں اور نہ ہی اس کی معیشت تباہی کے دہانے پر ہے۔

یہ بھی پڑھیں : امریکہ اور اسرائیل سلامتی کونسل کو ایران کے خلاف پروپیگنڈے کے لیے استعمال کر رہے ہیں، ایرانی سفیر

ایران کے نیم سرکاری خبر رساں ادارے تسنیم نے امریکی پابندیوں کے اس نئے اعلان کو واشنگٹن کی ناکام پالیسی کاتسلسل قرار دیا۔ تسنیم کا کہنا تھا کہ صدر ٹرمپ کا بیان صرف بڑی اور مبالغہ آرائی پر مبنی بیان بازی ہے۔

انہوں نے واضح کیا کہ ماضی میں لگائی گئی امریکی پابندیاں بھی ایران کے رویے کو بدلنے میں ناکام رہی تھیں اور ایران نے غیر ملکی تجارت اور مالیاتی پابندیوں سے بچنے کے لیے بہت پہلے سے بہترین طریقے اپنا لیے ہیں۔

دوسری جانب ایرانی خبر رساں ادارے فارس نے صدر ٹرمپ کے دعوؤں کو بے بنیاد اور خیالی قرار دیا ہے۔ فارس میڈیا کے مطابق امریکہ کا یہ عمل اس کے پرانے پروپیگنڈے کا حصہ ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ امریکہ ماضی میں بھی متعدد بار ایران کی معیشت اور فوج کی مکمل تباہی کے دعوے کر چکا ہے لیکن عملی طور پر کچھ حاصل نہیں ہوا، اس لیے یہ اقدامات حقیقت کے بجائے صرف نفسیاتی جنگ کا حصہ ہیں۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔