جمعرات، 20-اگست،2026
جمعرات 1448/03/07هـ (20-08-2026م)

امریکہ اور اسرائیل سلامتی کونسل کو ایران کے خلاف پروپیگنڈے کے لیے استعمال کر رہے ہیں، ایرانی سفیر

20 اگست, 2026 09:56

اقوام متحدہ میں ایران کے نائب مستقل مندوب نے سلامتی کونسل کو امریکہ اور اسرائیل کی جانب سے ایران کے خلاف جھوٹے الزامات پھیلانے کے لیے استعمال کرنے کی شدید مذمت کی ہے۔

اقوام متحدہ میں ایران کے سفیر اور نائب مستقل مندوب غلام حسین درزی نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے دہراے معیار، پالیسیوں اور قوانین کے انتخابی استعمال پر شدید تنقید کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ امریکہ اور اسرائیلی حکومت عالمی ادارے کے اس اہم پلیٹ فارم کو ایران کے خلاف من گھڑت اور بے بنیاد الزامات پھیلانے کے لیے استعمال کر رہے ہیں۔

سلامتی کونسل کے طریقہ کار سے متعلق منعقدہ ایک اہم اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے غلام حسین درزی نے کہا کہ واشنگٹن اور اس کے چند اتحادیوں نے کونسل کے اجلاسوں اور قواعد کو سیاسی مقاصد حاصل کرنے اور ایران کی ساکھ کو نقصان پہنچانے کے لیے آلہ کار بنا لیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : ایرانی وزیر خارجہ کا آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ٹیلی فونک رابطہ

ایرانی سفیر نے کہا کہ واشنگٹن اور تل ابیب نے سلامتی کونسل کو ایران مخالف پروپیگنڈے کا مرکز بنا رکھا ہے، جبکہ خود ان دونوں کی جانب سے ایران کے خلاف کی جانے والی عسکری جارحیت اور اقدامات اقوام متحدہ کے منشور اور عالمی انسانی قوانین کی صریح خلاف ورزی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ایران سلامتی کونسل کو زیادہ شفاف، مؤثر، جامع اور جوابدہ بنانے کی تمام کوششوں کی حمایت کرتا ہے تاکہ یہ ادارہ اپنے منشور کے مطابق کام کرے۔ سلامتی کونسل کے تمام اقدامات عالمی قوانین اور رکن ممالک کی خودمختاری، سیاسی آزادی اور علاقائی سلامتی کا احترام کرتے ہوئے ہونے چاہئیں۔

ایرانی سفیر نے مزید کہا کہ کونسل کے اختیارات کو کسی کے ذاتی مقاصد کے بجائے صرف اور صرف عالمی امن و سلامتی کے تحفظ کے لیے غیر جانبداری سے استعمال کیا جانا چاہیے۔

انہوں نے سلامتی کونسل کی صدارت پر بھی زور دیا کہ وہ اپنی ذمہ داریاں غیر جانبدارانہ طریقے سے نبھائے اور ایجنڈا طے کرتے وقت کسی مخصوص ملک یا گروہ کے سیاسی مفادات کی حمایت کرنے سے گریز کرے۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔