امریکی کمیشن کا آر ایس ایس سربراہ کا امریکی ویزا منسوخ کرنے کا مطالبہ

امریکی کمیشن برائے عالمی مذہبی آزادی نے بھارت میں اقلیتوں پر تشدد کے بڑھتے واقعات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے آر ایس ایس سربراہ کا ویزا منسوخ کرنے کا مطالبہ کردیا۔
امریکی کمیشن برائے عالمی مذہبی آزادی نے بھارت میں مذہبی آزادی کی دن بہ دن بگڑتی صورتحال پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔
واشنگٹن سے جاری ہونے والے اس بیان میں امریکی کمیشن نے آر ایس ایس کے پرتشدد اقدامات میں ملوث بھارتی حکام پر فوری پابندیاں عائد کرنے کی سفارش کی ہے۔
یہ بھی پڑھیں : جعلی خبروں اور سنسنی خیزی میں بھارتی میڈیا سب سے آگے، امریکی سفیر کی سخت تنقید
کمیشن نے آر ایس ایس کے سربراہ موہن بھگوت کے متوقع دورہ امریکہ پر تشویش ظاہر کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ موہن بھگوت کا امریکی ویزا منسوخ کر کے مستقبل میں ان کے امریکہ داخلے پر مکمل پابندی عائد کی جائے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ آر ایس ایس سے وابستہ انتہا پسند گروہوں پر اقلیتوں پر مظالم کے سنگین الزامات ہیں۔ بھارت میں مسلمانوں، مسیحیوں، سکھوں اور دلت قوم کو شدید تشدد اور اشتعال انگیزی کا سامنا ہے۔
کمیشن نے مودی حکومت کی پالیسیوں کو ہندو قوم پرست نظریے سے ہم آہنگ قرار دیتے ہوئے آسام میں مسلمانوں کی شہریت سے متعلق اقدامات پر بھی شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.










