منگل، 1-ستمبر،2026
منگل 1448/03/19هـ (01-09-2026م)

امریکہ کو بحران سے نکلنا ہے تو اسلام آباد معاہدے کی پاسداری کرے، ایرانی وزیر خارجہ

01 ستمبر, 2026 09:45

ایرانی وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ اگر امریکہ موجودہ بحران سے نکلنا چاہتا ہے تو اسے اپنے وعدوں پر واپس آنا ہوگا اور اسلام آباد معاہدے کی پاسداری کرنی ہوگی۔

ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے واضح کیا ہے کہ امریکہ اگر جاری کشیدگی اور بحران سے نکلنے کا کوئی راستہ چاہتا ہے تو اسے اپنے تمام سابقہ تعہدات پر واپس آنا ہوگا اور دونوں ممالک کے صدور کے درمیان طے پانے والے اسلام آباد معاہدے پر مکمل عمل درآمد کرنا ہوگا۔

انہوں نے تاکید کی کہ ایرانی قوم اپنے حقوق کے حصول اور دفاع کے لیے کسی بھی دباؤ کے سامنے جھکنے والی نہیں اور اپنی جدوجہد پر مضبوطی سے قائم رہے گی۔

یہ بھی پڑھیں : اسلام آباد مفاہمتی یادداشت کے تحت آبنائے ہرمز کے انتظامات کی ذمہ داری ایران کی ہے، ایرانی ترجمان

قرغیزستان کے دارالحکومت میں منعقدہ 26 ویں شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس کے پہلے دن کی کے بعد گفتگو کرتے ہوئے عباس عراقچی نے کہا کہ اسلام آباد معاہدے پر دونوں ممالک کے صدور نے دستخط کیے تھے، لیکن واشنگٹن نے اس کی کھلم کھلا خلاف ورزی کی ہے۔

انہوں نے شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کے خدشات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ دنیا اس جنگ کا جلد از جلد خاتمہ چاہتی ہے اور اس کا حل واضح ہے۔ امریکہ کو اپنے دستخط شدہ معاہدے پر واپس آنا ہوگا، جس کے بعد ہی تمام معاملات درست سمت میں آگے بڑھ سکتے ہیں۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔