آبنائے ہرمز سے عراق کے آئل ٹینکرز کی گزرگاہ بحال، برآمدات میں ریکارڈ اضافہ

عراق کی خام تیل کی برآمدات 30 لاکھ بیرل یومیہ سے تجاوز کر گئی ہیں، جبکہ ملک کی برآمدی صلاحیت کو 50 لاکھ بیرل یومیہ تک بڑھانے کا پلان بنا لیا گیا ہے۔
عراق نے اپنی تیل کی برآمدی صلاحیت میں نمایاں اضافے کا اعلان کیا ہے۔ عراقی سرکاری ذرائع ابلاغ کے مطابق وزیر تیل باسم العبادی نے تصدیق کی ہے کہ ستمبر کے آغاز سے ہی عراق 30 لاکھ بیرل یومیہ خام تیل برآمد کرنے میں کامیاب رہا ہے۔
تیل کے شعبے سے وابستہ ذرائع اور جہاز رانی کے اعداد و شمار سے معلوم ہوا ہے کہ رواں ماہ عراقی تیل کی برآمدات میں مسلسل اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : چین، روس کی بدولت آبنائے ہرمز کی بندش کے اثرات سے محفوظ رہا، سربراہ روسی آئل کمپنی
خریداروں کے اعتماد میں اضافے کی بڑی وجہ بھاری منافع اور آبنائے ہرمز کے ذریعے عراقی تیل لے جانے والے ٹینکرز کو ایران کی جانب سے ملنے والی اجازت ہے۔
عراقی حکومت کا ارادہ ہے کہ اسٹریٹجک پائپ لائنوں اور آبنائے ہرمز کے ذریعے قائم برآمدی ذرائع کی تکمیل کے بعد ملک کی مجموعی پیداواری صلاحیت کو 50 لاکھ بیرل یومیہ تک بڑھایا جائے۔
اس سے قبل خبر رساں ادارے نے عراقی حکام کے حوالے سے بتایا تھا کہ اگست کے مہینے میں عراق کی خام تیل کی برآمدات بڑھ کر تقریباً 23 لاکھ 40 ہزار بیرل یومیہ تک پہنچ گئی تھیں۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












