بدھ، 9-ستمبر،2026
بدھ 1448/03/27هـ (09-09-2026م)

آبنائے ہرمز کے باہر نیا ممنوعہ زون قائم کیا جائے گا، محسن رضائی

07 ستمبر, 2026 08:59

محسن رضائی نے اعلان کیا ہے کہ آبنائے ہرمز کے باہر ایک نیا ممنوعہ علاقہ قائم کیا جائے گا، انہوں نے واضح کیا کہ امریکی دھمکیاں ختم ہونے تک آبنائے ہرمز کو نہیں کھولا جائے گا۔

ایران کی سپریم نیشنل سیکیورٹی کونسل کے سیکریٹری محسن رضائی نے کہا ہے کہ چند ہی دنوں میں آبنائے ہرمز کے باہر نیا ممنوعہ علاقہ قائم کر دیا جائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ نیا زون امریکی ناکہ بندی کی لائن سے شروع ہو کر خلیجی علاقوں تک پھیلے گا، جس میں داخل ہونے والے کسی بھی جہاز کو فوری طور پر پابندیوں کی فہرست میں شامل کر دیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں : امریکا دوسروں پر بات کرنے سے پہلے اپنی گرتی ہوئی معیشت دیکھے، ایرانی اسپیکر

محسن رضائی نے کہا کہ ایران اور عمان کے درمیان آبنائے ہرمز سے متعلق نقشے پر مکمل اتفاق ہو چکا ہے۔ جب تک امریکی دھمکیاں اور حملے پوری طرح بند نہیں ہو جاتے، اس وقت تک آبنائے ہرمز کو کسی صورت نہیں کھولا جائے گا۔ ایران اپنے ساحلی اور سمندری علاقوں کی حفاظت کے لیے ہر حد تک جائے گا۔

ایرانی عہدیدار نے کہا کہ گزشتہ روز ایک امریکی جنگی بحری جہاز پر ایرانی اینٹی شپ میزائل سے حملہ کیا گیا۔ ہمارا خصوصی میزائل امریکیوں کے لیے جہنم بن گیا، جس کے بعد وہ وہاں سے فرار ہونے پر مجبور ہو گئے۔

انہوں نے امریکی معاشی پابندیوں کے اثرات کو رد کرتے ہوئے کہا کہ یہ بلکل جھوٹ ہے کہ پابندیوں سے مشکلات پیدا ہو رہی ہیں، کیونکہ ایران کے پاس خوراک اور بنیادی اشیائے ضروریہ کا وافر ذخیرہ موجود ہے۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔