جمعہ، 25-ستمبر،2026
جمعہ 1448/04/14هـ (25-09-2026م)

امریکی عدالت نے دہشتگردی کی معاونت پر افغان خاتون کو ملک بدر کر دیا

14 ستمبر, 2026 10:16

امریکہ کی تاریخ میں ایلین ٹیررسٹ ریموول کورٹ کے پہلے مقدمے میں سزا پانے والی 47 سالہ افغان خاتون نزیرہ حاجی زادہ کو ملک بدر کر دیا گیا۔

امریکی محکمہ انصاف کے مطابق افغان خاتون نزیرہ حاجی زادہ نے عدالت میں اعتراف کیا ہے کہ اس نے 2024 کے امریکی انتخابات کے روز داعش کی ایما پر اجتماعی فائرنگ کی سازش میں بھرپور معاونت کی تھی۔

یہ بھی پڑھیں : افغانستان میں القاعدہ اور دیگر دہشتگرد گروہوں کے کئی تربیتی مراکز قائم ہیں، واشنگٹن پوسٹ

اس مقدمے سے قبل اسی دہشتگرد سازش میں ملوث ملزم کے بیٹے اور داماد کو پہلے ہی گرفتار کرکے سزائیں سنائی جا چکی ہیں۔

امریکی کانگریس کی قائم کردہ اس خصوصی عدالت کے سامنے یہ اپنی نوعیت کا پہلا تاریخی مقدمہ ہے، جس پر اٹارنی جنرل ٹوڈ بلانچ نے تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشتگردی کی حمایت کرنے والوں کو امریکہ میں کسی بھی صورت رہنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔