امریکہ کے تمام حربے ناکام ہو چکے، تیل کی قیمتوں کو کنٹرول کرنا اب ممکن نہیں رہا، باقر قالیباف

ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر باقر قالیباف نے کہا ہے کہ عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں کو قابو میں رکھنا اب کسی کے بس کی بات نہیں رہی۔
ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر باقر قالیباف نے کہا ہے کہ امریکہ نے تیل کی قیمتیں کنٹرول کرنے کے لیے ماضی میں جتنے بھی طریقے استعمال کیے، وہ سب اب بے اثر ہو چکے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : امریکہ وینزویلا کی طرح ایران کا تیل بھی اپنے قبضے میں لے سکتا ہے، صدر ڈونلڈ ٹرمپ
باقر قالیباف کا کہنا تھا کہ امریکہ نے تیل کی منڈی میں من مانی مداخلت کی، جھوٹی خبریں پھیلائیں اور قیمتیں کم رکھنے کے لیے اپنے ملکی ذخائر سے بھی تیل مارکیٹ میں اتارا، لیکن ان تمام امریکی اقدامات کے باوجود تیل کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ جاری ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ عالمی تیل مارکیٹ اب ایک بلکل نئے اور مشکل مرحلے میں داخل ہو چکی ہے۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.











