ایران جنگ سے امریکہ میں مہنگائی اور اسلحے کا بحران شدت اختیار کر گیا ہے، کانگریشنل بجٹ آفس

نئی امریکی رپورٹ کے مطابق ایران جنگ پر اب تک 38 ارب ڈالر خرچ ہو چکے ہیں، جس سے مہنگائی بڑھ رہی اور اسلحے کے ذخائر کم ہو رہے ہیں۔
امریکہ کے غیر جانبدار ادارے کانگریشنل بجٹ آفس کی ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ امریکہ کی ایران کے خلاف جنگ کی وجہ سے ملک میں مہنگائی بڑھ رہی ہے اور اسلحے کے ذخائر تیزی سے ختم ہو رہے ہیں۔
اس رپورٹ کے مطابق چھ ماہ کی جنگ کی لاگت 38 ارب ڈالر تک پہنچ چکی ہے اور اس میں ہر ماہ 3 ارب ڈالر کا مزید اضافہ ہونے کی توقع ہے۔ یہ جنگ 2027 کے پہلے تین مہینوں میں مہنگائی میں صفر اعشاریہ پانچ فیصد اضافے کا سبب بنے گی۔
یہ بھی پڑھیں : ایران جنگ آنے والے مہینوں میں نئے مرحلے میں داخل ہوگی، جے ڈی وینس
رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ جنگ کی وجہ سے امریکی فوج کے پاس اہم گولہ بارود ختم ہو چکا ہے اور امریکی اسلحے کے ذخائر کو دوبارہ مکمل کرنے میں پانچ سال تک کا وقت لگ سکتا ہے۔
ٹرمپ انتظامیہ کی اس غیر مقبول جنگ پر کڑی تنقید کی جا رہی ہے جبکہ پینٹاگون نے ان رپورٹس کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ صدر کی مرضی کے مطابق کارروائی کرنے کے لیے تمام وسائل موجود ہیں۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.











