جمعہ، 25-ستمبر،2026
جمعرات 1448/04/13هـ (24-09-2026م)

اقوام متحدہ نے فلسطینی صدر کو ویڈیو لنک پر خطاب کی اجازت دے دی

18 ستمبر, 2026 10:07

امریکہ کی جانب سے ویزا جاری کرنے سے انکار پر اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے فلسطینی صدر محمود عباس کو مسلسل دوسرے سال ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کی اجازت دے دی۔

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں کثرت رائے سے ایک قرارداد منظور کی گئی ہے، جس کے تحت فلسطینی صدر محمود عباس کو آئندہ ہفتے ہونے والے عالمی رہنماؤں کے سالانہ اجتماع سے براہِ راست ویڈیو کے ذریعے خطاب کرنے کی اجازت دی گئی ہے۔

یہ مسلسل دوسرا موقع ہے جب امریکہ کی جانب سے بار بار ویزا درخواست مسترد کیے جانے کے بعد فلسطینی صدر کو مجبورا اس ڈیجیٹل طریقے کا سہارا لینا پڑ رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : امریکہ کا فلسطینی صدر کو اقوام متحدہ کے اجلاس میں شرکت کیلئے ویزا دینے سے انکار

اس قرارداد کے حق میں زبردست حمایت سامنے آئی، جہاں 152 ممالک نے اس کے حق میں ووٹ ڈالا جبکہ مخالفت میں صرف 3 ووٹ پڑے اور 4 ممالک نے رائے شماری میں حصہ نہیں لیا۔

اس منظوری کے بعد نہ صرف محمود عباس بلکہ دیگر تمام اعلیٰ فلسطینی حکام بھی آئندہ ایک سال تک اگر امریکہ کا سفر کرنے سے قاصر رہے تو وہ اقوام متحدہ کے تمام اہم اجلاسوں اور کانفرنسوں میں ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کر سکیں گے۔

اس سے پہلے امریکہ نے فلسطین لبریشن آرگنائزیشن اور مغربی کنارے کی فلسطینی اتھارٹی کے اراکین پر ویزا پابندیاں سخت کرنے کا اعلان کیا تھا، جس پر اقوام متحدہ کے رکن ممالک کی جانب سے سخت ردعمل بھی سامنے آیا ہے۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔