امریکہ نے ایرانی صدر اور وزیر خارجہ کو اقوام متحدہ کے اجلاس کیلئے ویزے جاری کر دیئے

امریکہ نے آئندہ ہفتے نیویارک میں ہونے والی اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اعلیٰ سطح کے اجلاس میں شرکت کے لیے ایرانی صدر اور وزیر خارجہ کو ویزے جاری کر دیئے۔
امریکہ نے کشیدگی کے باوجود ایرانی وفد کو نیویارک میں منعقد ہونے والی اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کرنے کی اجازت دے دی ہے۔
امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے تصدیق کی کہ اس وفد میں ایرانی صدر مسعود پزشکیان بھی شامل ہوں گے۔ امریکی حکام کے مطابق میزبان ملک کے طور پر اپنے عالمی ضوابط اور ذمہ داریوں کو پورا کرتے ہوئے ایرانی رجیم کے مرکزی وفد کو جنرل اسمبلی کے اس ہفتے کے اجلاس میں شرکت کی اجازت دی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں : ایران کے خلاف بڑا فیصلہ کرنے کے آخری مرحلے میں ہوں، ڈونلڈ ٹرمپ
تاہم اس بات کا خصوصی ذکر کیا گیا ہے کہ اس سال کا ایرانی وفد پچھلے سال کے مقابلے میں سائز میں کافی مختصر ہوگا۔ اس کے علاوہ ایرانی حکام کو سخت سفری پابندیوں کا سامنا کرنا پڑے گا، جس کے تحت وہ نیویارک میں مخصوص حدود سے باہر سفر نہیں کر سکیں گے۔
وفد پر لگژری اشیاء اور ہول سیل اسٹورز سے خریداری کرنے پر بھی مکمل پابندی عائد ہوگی تاکہ وہ اپنے قیام کے دوران صرف مقررہ سرگرمیوں تک محدود رہیں۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.











