اتوار، 20-ستمبر،2026
اتوار 1448/04/09هـ (20-09-2026م)

امریکہ نے آبنائے ہرمز کے مالی معاملات چلانے والے فنانسر بابک زنجانی کے نیٹ ورک پر پابندیاں لگادیں

18 ستمبر, 2026 10:12

امریکہ نے آبنائے ہرمز سے بحری جہازوں کے محفوظ گزرنے کے بدلے ادائیگیاں کرنے والے ایرانی فنانسر بابک زنجانی کے کرپٹو ایکسچینج اور نیٹ ورک پر سخت پابندیاں عائد کر دیں۔

امریکہ کے محکمہ خزانہ نے کریک ڈاؤن کرتے ہوئے ایرانی فنانسر بابک زنجانی کے زیر کنٹرول چلنے والے ایک ایرانی کرپٹو کرنسی ایکسچینج پر باضابطہ طور پر پابندیاں عائد کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

واشنگٹن کا الزام ہے کہ یہ کرپٹو ایکسچینج آبنائے ہرمز کے اسٹریٹجک پانیوں سے تجارتی بحری جہازوں کی محفوظ گزرگاہ کو یقینی بنانے کے بدلے کروڑوں روپے کی ادائیگیاں پروسیس کر رہا تھا۔

یہ بھی پڑھیں : امریکہ نے ایرانی صدر اور وزیر خارجہ کو اقوام متحدہ کے اجلاس کیلئے ویزے جاری کر دیئے

امریکی محکمہ خزانہ کی طرف سے جاری کردہ تفصیلی بیان میں کہا گیا ہے کہ بٹ بینک نامی اس ڈیجیٹل ایکسچینج نے پاسداران انقلاب کو سینکڑوں ملین ڈالر کی بھاری رقوم روٹ کی ہیں اور یہ ادارہ ایران کے ڈیجیٹل اثاثوں پر مبنی پابندیوں سے بچنے والے بنیادی ڈھانچے کا ایک انتہائی اہم اور کلیدی حصہ بن چکا ہے۔

یہ ایکسچینج بنیادی طور پر ایران کی جانب سے حال ہی میں قائم کی گئی ہرمز سیف میرین سروسز اتھارٹی کے لیے آنے والی فنڈنگ کی منتقلی کے مقاصد کے لیے استعمال کیا جا رہا تھا۔

واضح رہے کہ بابک زنجانی اس سے پہلے بھی ایران کے پابندیوں سے بچنے والے نیٹ ورکس میں ایک مرکزی کردار ادا کرتے رہے ہیں، جنہیں 2016 میں کرپشن کے الزام میں موت کی سزا سنائی گئی تھی، جو بعد میں تبدیل ہو گئی۔ اس کارروائی کا مقصد ایران کے مالیاتی اور لاجسٹک نیٹ ورکس کو دنیا بھر میں مکمل طور پر مفلوج کرنا ہے۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔