ہم کسی جنگ کا آغاز نہیں کریں گے مگر دفاع کیلئے تیار ہیں، ایرانی چیف آف اسٹاف

We Will Not Start Any War but Are Ready to Defend Ourselves, Says Iranian Chief of Staff
ایرانی چیف آف اسٹاف کا کہنا ہے کہ ہم کسی جنگ کا آغاز نہیں کریں گے مگر دفاع کیلئے تیار ہیں۔
ایرانی چیف آف اسٹاف عبدالرحیم موسوی کا کہنا ہے کہ ہم کسی جنگ کا آغاز نہیں کریں گے مگر دفاع کیلئے تیار ہیں، جو بھی فوجی کارروائی کرے گا اسے نقصان اٹھانا پڑے گا۔
انہوں نے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ دشمن بخوبی جانتے ہیں کہ ایران پر جنگ مسلط کرنے کے مقصد سے کی جانے والی کوئی بھی مہم جوئی یا کارروائی نہ صرف انہیں یقینی اسٹریٹجک شکست سے دوچار کرے گی، بلکہ اس کے اثرات پورے خطے تک پھیل جائیں گے۔
عبدالرحیم موسوی نے کہا کہ اس کے منصوبہ سازوں و سہولت کاروں کو ایسے بھاری نقصانات اٹھانے پڑیں گے جن کا ازالہ ممکن نہیں ہوگا۔
ایرانی چیف آف اسٹاف نے کہا کہ ایرانی فضائیہ مکمل طور پر تیار ہے اور دیگر مسلح افواج کے ساتھ بھرپور ہم آہنگی کے ساتھ دشمن کی جانب سے کسی بھی خطرے، جارحیت یا غلطی کا فیصلہ کن، فوری اور مؤثر جواب دینے اور کسی بھی حملہ آور کو کاری ضرب لگانے کے لیے ہمہ وقت تیار ہے۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












