ڈبل کرسٹ چیز پیزا

پیزا کی ڈو کیلئے
| اجزاء | مقدار |
|---|---|
| میدہ | 1/2 کلو |
| خمیرہ | 1 ساشے |
| چینی | 1 کھانے کا چمچ |
| بیکنگ پاؤڈر | 2 چائے کے چمچے |
| نمک | حسبِ ذائقہ |
چکن بنانے کیلئے
| اجزاء | مقدار |
|---|---|
| چکن (بون لیس) | 1/2 کلو |
| باربی کیو مصالحہ | 2 کھانے کے چمچے |
| لیموں کا رس | 4 کھانے کے چمچے |
| لہسن پیسٹ | 1 کھانے کا چمچ |
| لال مرچ پاؤڈر | 1 چائے کا چمچ |
| تیل | 3 کھانے کے چمچے |
| نمک | حسبِ ذائقہ |
پیزا کی ٹاپنگ کیلئے
| اجزاء | مقدار |
|---|---|
| ٹماٹر (سلائس، بغیر بیج) | 2 عدد |
| شملہ مرچ (سلائس، بغیر بیج) | 2 عدد |
| مشروم (سلائس) | 1/2 کپ |
| کالے زیتون (سلائس) | 1/2 کپ |
| موزریلا چیز | 500 گرام |
| اوریگانو | 1 چائے کا چمچ |
| کالی مرچ (کُٹی ہوئی) | 1/2 چائے کا چمچ |
| مکھن | 3-4 کھانے کے چمچے |
پیزا سوس کیلئے
| اجزاء | مقدار |
|---|---|
| ٹماٹو پیوری | 1 کپ |
| ٹماٹر | 2-3 عدد |
| پیاز (باریک کٹی ہوئی) | 1 عدد |
| لہسن کا پیسٹ | 1 کھانے کا چمچ |
| لال مرچ (کُٹی ہوئی) | 1/3 چائے کا چمچ |
| کالی مرچ (کُٹی ہوئی) | 1/2 چائے کا چمچ |
| تیل | 2 کھانے کے چمچے |
| نمک | حسبِ ذائقہ |
ڈو بنانے کا طریقہ :
پانی کو نیم گرم کرلیں اور اس میں خمیرہ اور چینی شا مل کرکے اچھی طرح مکس کرکے اسے5 1منٹ کے لئے چھوڑدیں۔ میدے میں نمک ‘بیکنگ پا ئو ڈ اور خمیرہ شامل کرلیں اور اسے اچھی طرح گوند لیںاور3سے4 گھنٹے کیلئے چھو ڑدیں۔اُسکے بعد اس آٹے کو دوبارہ گو ندھیں تا کہ ایک جیسا ہوجائے ۔ پھر اُسکی روٹی بیلیں۔ ڈو تیار ہے ۔
چکن بنانے کا طریقہ:
سب سے پہلے ا یک مکسنگ بائول میں باربی کیو مصا لحہ ‘ لہسن کا پیسٹ ‘ لیموں کا رس‘ لال مرچ پائو ڈر ‘ نمک شامل کرلیں اور اسے اچھی طرح مکس کرلیں ۔ پھر اسے چکن پر اچھی طر ح لگا لیں ۔اب ایک پین میںآئل ڈالیں اور چکن کواتنا فرا ئی کریں کہ اسکا رنگ تبدیل ہوجائے تو اسے اُتارلیں
چکن تیار ہے۔
سوس بنانے کا طر یقہ :
پین میں آئل لیں اسمیں پیا ز ڈالیں اورپھر اُسے ساتے کرلیں۔ٹماٹو پیورے ‘ ٹماٹراور لہسن کا پیسٹ شامل کرکے اُسے اچھی طرح مکس کریں اور اُس میں کُٹی ہوئی کالی مرچ ‘ لال مرچ اور نمک ڈال کراچھی طرح سے بھن لیں ۔اور جب آئل اوپر آجائے تواسے نکال لیں ۔ پیزا ساس تیار ہے ۔
کرسٹ بنانے کا طریقہ :
پیزا ٹرے میں مکھن لگائیں اور پیزا کی روٹی کو اُس پر بچھا دیں۔روٹی کو پیزا ٹرے سے بڑا بیلیں۔موزریلا چیز کو لمبے سلائسز میں کاٹ لیں او ر پیزا کے کناروں پر رکھیںاور بڑھے ہوئے حصّے کوکاٹ لیں۔کناروں کو موڑ لیں تاکہ چیز کور ہوجائے۔کرسٹ تیار ہے۔
ٹاپنگ کیلئے:
اب کرسٹ پرمکھن لگائیں ۔ کالی مر چ اور اویگانوںچھڑکیں۔اب پیزے کی روٹی پر ساس ڈالیں اور پھر اس پر مشروم ‘ چکن کے سلائسز ‘ ٹماٹر اور شملہ مرچ کے سلائسز ڈال کر سیٹ کریں۔پھر اوپر سے موزریلا چیز کدوکش کرکے ڈالیں اور کالے زیتون ڈال کر سیٹ کرلیں۔اب اوپری سطح کو دبادیں۔اب پیزا کو پہلے سے گرم اوون میں 200C پر 15سے18 منٹ کیلئے بیک کر لیں۔ نکال کر پیسز کا ٹ کر سرو کریں۔
Catch all the کھانے News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












