ہفتہ، 18-اپریل،2026
ہفتہ 1447/11/01هـ (18-04-2026م)

سونے کی قیمت میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ہوگیا

18 اپریل, 2026 14:43

ملک میں سونے کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

صرافہ مارکیٹ کے مطابق فی تولہ سونا 4 ہزار 500 روپے مہنگا ہو کر 5 لاکھ 6 ہزار 62 روپے کا ہو گیا ہے، جس سے سونا مسلسل مہنگائی کے رجحان پر برقرار ہے۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 3 ہزار 858 روپے اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد نئی قیمت 4 لاکھ 33 ہزار 866 روپے ہو گئی ہے۔

اس کے علاوہ چاندی کی قیمت میں بھی اضافہ ہو گیا ہے چاندی کے نرخ میں 118 روپے اضافہ ہونے سے فی تولہ قیمت 8562 روپے کی سطح پر پہنچ گئی ہے۔

دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں 45 ڈالرکا اضافہ ہونے سے فی اونس قیمت 4837 ڈالر ہو گئی ہے۔

Catch all the کاروبار News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔