بدھ، 9-ستمبر،2026
بدھ 1448/03/27هـ (09-09-2026م)

غزہ کی تعمیرِ نو کا منصوبہ مکمل طور پر تیار ہے، امریکی ایلچی جیرڈ کشنر

07 ستمبر, 2026 09:05

امریکی ایلچی نے دعویٰ کیا ہے کہ غزہ کی تعمیرِ نو کا منصوبہ مکمل طور پر تیار کر لیا گیا، تاہم علاقے کو غیر فوجی بنانا ایک انتہائی مشکل ہدف ہے۔

امریکی امن ایلچی جیرڈ کشنر نے غزہ کی صورتحال پر بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ غزہ کی دوبارہ تعمیر کا جامع منصوبہ تیار ہو چکا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : جنوبی لبنان میں اسرائیلی بمباری کا سلسلہ تیز، شہریوں کے گھر بارود سے اڑا دیئے گئے

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ دنیا میں ہمیشہ کے لیے کوئی بھی ملک دشمن یا اتحادی نہیں رہتا اور سفارتی حالات وقت کے ساتھ ساتھ بدلتے رہتے ہیں، اس لیے منصوبوں کو آگے بڑھایا جا رہا ہے۔

جیرڈ کشنر نے غزہ کے مستقبل سے متعلق چیلنجز کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ غزہ کو غیر فوجی علاقہ بنانا ایک انتہائی مشکل اور پیچیدہ ہدف ہے۔

ان کا ماننا تھا کہ غزہ میں جب تک ہتھیار موجود رہیں گے، وہاں کوئی بھی حکومت یا انتظامیہ مؤثر انداز میں اپنے امور انجام نہیں دے سکتی۔ اس لیے وہاں کے امن اور نظام کے لیے ہتھیاروں کا خاتمہ ضروری ہے۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔