بدھ، 9-ستمبر،2026
بدھ 1448/03/27هـ (09-09-2026م)

ایران کے ساتھ شاید ایٹمی معاہدہ نہ ہو سکے، امریکی وزیر توانائی

07 ستمبر, 2026 09:18

امریکی وزیر توانائی نے اعتراف کیا ہے کہ شاید ایران کے ساتھ کوئی جوہری معاہدہ طے نہ پا سکے، امریکا ایران کی جوہری صلاحیتوں کو تباہ کرنے کی حکمت عملی پر کام کر سکتا ہے۔

امریکی وزیر توانائی کرس رائٹ نے ایک ٹی وی انٹرویو کے دوران کہا کہ اس بات کا قوی امکان ہے کہ شاید ایران کے ساتھ کوئی ایٹمی معاہدہ طے نہ ہو پائے۔

کرس رائٹ کا کہنا تھا کہ معاہدے کے بجائے امریکا کا پورا فوکس ایران کی جوہری انفراسٹرکچر اور ایٹمی ہتھیار بنانے کی صلاحیت کو مکمل طور پر تباہ کرنے پر ہو سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : امریکا دوسروں پر بات کرنے سے پہلے اپنی گرتی ہوئی معیشت دیکھے، ایرانی اسپیکر

انہوں نے دعویٰ کیا کہ امریکی حملوں کی وجہ سے ایران کے پاس مزید میزائل بنانے کی طاقت نہیں رہی اور امریکا ان کی نیوکلیئر صلاحیتوں کو مسلسل کم کر رہا ہے۔ تاہم انہوں نے یہ بھی کہا کہ شاید آئندہ آنے والی ایرانی قیادت کے ساتھ کوئی معاہدہ ممکن ہو سکے۔

وزیر توانائی نے مزید بتایا کہ امریکا اس مشن کو پورا کرے گا اور خطے کے دیگر اتحادی ممالک بھی جنگ ختم کروانے کے لیے ان کے ساتھ شامل ہوں گے۔

دوسری جانب وائٹ ہاؤس کے حکام اس جنگی صورتحال کی شدت کو کم ظاہر کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ صدر ٹرمپ نے اس تنازع کو ایک معمولی بات قرار دیا، جبکہ نائب صدر جے ڈی وینس نے کہا کہ اسے باقاعدہ جنگ نہیں کہا جا سکتا، کیونکہ اس وقت براہ راست فائرنگ نہیں ہو رہی۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔