بدھ، 9-ستمبر،2026
بدھ 1448/03/27هـ (09-09-2026م)

بھارتی ماہرین نے مودی حکومت کے معاشی ترقی کے دعوؤں پر سوالات اٹھا دیئے

07 ستمبر, 2026 10:21

بھارتی ماہرین اقتصادیات نے مودی حکومت کی معاشی ترقی کے دعوؤں کو اعداد و شمار کی ہیرا پھیری قرار دیتے ہوئے  کہا ہے کہ معیشت کو کاغذوں پر بہتر دکھایا جا رہا ہے، جبکہ حقیقت اس کے برعکس ہے۔

بھارت کی مودی حکومت کی جانب سے معاشی ترقی کے دعوؤں پر خود بھارتی ماہرین اقتصادیات نے سنگین سوالات اٹھا دیئے ہیں۔ سابق بھارتی فنانس سیکریٹری سبھاش چندرا گرگ نے انکشاف کیا ہے کہ پچھلے مالی سال کی جی ڈی پی کے اعداد و شمار میں جان بوجھ کر ہیرا پھیری کی گئی تاکہ موجودہ سال کی پہلی سہ ماہی میں معاشی نمو 10.3 فیصد زیادہ دکھائی جا سکے۔

سبھاش چندرا گرگ کا کہنا تھا کہ اگر پچھلے مالی سال کی جی ڈی پی میں یہ مصنوعی تبدیلی نہ کی جاتی تو موجودہ قیمتوں پر یہ ترقی صرف 2.6 فیصد بنتی۔

یہ بھی پڑھیں : پاکستان نے مقبوضہ جموں و کشمیر سے متعلق بے بنیاد بھارتی دعوے مسترد کر دیئے

بھارتی ریزرو بینک کے سابق گورنر رگھورام راجن نے بھی سوال اٹھایا ہے کہ اگر ملکی معیشت واقعی اتنی تیزی سے بڑھ رہی ہے تو اس کے اثرات ملک میں روزگار کی فراہمی اور نئی سرمایہ کاری میں کیوں نظر نہیں آ رہے؟

عالمی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق اپوزیشن جماعت کانگریس نے بھی 7.8 فیصد شرحِ نمو کو اعداد و شمار کا دھوکا قرار دیا ہے۔

کانگریس رہنما سپریا شرینتے نے کہا کہ مودی دور میں روزگار کی شدید کمی، منفی غیر ملکی سرمایہ کاری اور بڑھتے ہوئے تجارتی خسارے نے بھارتی معیشت کو تباہی کے دہانے پر لا کھڑا کیا ہے۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔