بدھ، 9-ستمبر،2026
بدھ 1448/03/27هـ (09-09-2026م)

ایرانی حکومت کا خاتمہ اسرائیل کا پہلا ہدف ہے، نیتن یاہو

07 ستمبر, 2026 14:30

اسرائیلی وزیراعظم نے تہران کے خلاف کارروائیاں جاری رکھنے کا عزم ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی حکومت کا پہلا اور بنیادی ہدف ایرانی حکومت کا خاتمہ کرنا ہے۔

اسرائیلی وزیراعظم بنیامن نیتن یاہو نے ایرانی حکومت کا تختہ الٹنے کی اپنی دھمکیوں کو دہراتے ہوئے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ اسرائیل تہران کے خلاف اپنی کارروائیاں جاری رکھنے کے لیے پرعزم ہے۔

عبرانی نئے سال کے موقع پر اسرائیلی کابینہ کے اجلاس کے دوران گفتگو کرتے ہوئے نیتن یاہو نے کہا کہ اسرائیل کا سب سے پہلا ہدف ایرانی حکومت کا خاتمہ ہے۔ انہوں نے تنبیہ کی کہ اگر تہران نے اسرائیل پر حملہ کرنے کا فیصلہ کیا، تو اسے ایسی ضرب دی جائے گی، جس کا وہ تصور بھی نہیں کر سکتا۔

یہ بھی پڑھیں : جنوبی لبنان میں اسرائیلی کی بمباری سے اسپتال تباہ، تین افراد شہید

نیتن یاہو نے ایرانی حکومت کو کمزور، اپنی بقا کے لیے لڑنے والی اور بوکھلاہٹ کا شکار قرار دیتے ہوئے دعویٰ کیا کہ ایرانی حکومت اپنے خاتمے کے قریب پہنچ چکی ہے۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ایک دوسرا مشن بھی ہے، جسے مکمل کرنا ضروری ہے، جس کے تحت ایرانی حکومت کو گرانے کے لیے اسرائیلی عزم کو پایا تکمیل تک پہنچایا جائے گا۔

نیتن یاہو نے کہا کہ تہران، واشنگٹن اور تل ابیب کے درمیان 28 فروری کو چھڑنے والی جنگ کے سایہ تلے یہ حکومت پہلے سے کہیں زیادہ کمزور ہو چکی ہے۔

اس سے قبل ایک صحافتی انٹرویو میں بھی انہوں نے کہا تھا کہ اسرائیلی ادارے حکومت کا تختہ الٹنے کے لیے کام کر رہے ہیں اور اگر ایران نے حملہ کیا تو یہ اس کا آخری فیصلہ ہوگا۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔