بدھ، 9-ستمبر،2026
بدھ 1448/03/27هـ (09-09-2026م)

امریکہ نے آبنائے ہرمز میں بحری جہاز پر ایرانی حملے کی تردید کر دی

07 ستمبر, 2026 14:36

امریکی سینٹرل کمانڈ نے آبنائے ہرمز میں ایرانی ذرائع ابلاغ کی ان رپورٹس کی سختی سے تردید کی ہے، جن میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ ایران نے ایک امریکی عسکری جہاز کو نشانہ بنایا ہے۔

امریکہ نے آبنائے ہرمز میں ایران کی جانب سے ایک امریکی عسکری جہاز کو نشانہ بنانے کی خبروں کو مکمل طور پر مسترد کر دیا ہے۔

گزشتہ ہفتے حملوں کی بحالی کے بعد دونوں ملکوں کے درمیان شدید کشیدگی جاری ہے، جس کے تحت واشنگٹن نے ایران پر اپنی بحری ناکہ بندی مزید سخت کر دی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : پاسداران انقلاب کا تین امریکی جہاز اور تین تیل بردار جہازوں کو نشانہ بنانے کا دعویٰ

ایرانی ذرائع ابلاغ نے دعویٰ کیا تھا کہ ایک امریکی بحری جہاز آبنائے ہرمز میں ممنوعہ علاقے میں داخل ہونے کی کوشش کر رہا تھا، جسے نشانہ بنایا گیا، تاہم امریکی سینٹرل کمانڈ کے ترجمان ٹم ہاکنز نے ایرانی مؤقف کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ یہ رپورٹ ایرانی سرکاری میڈیا کی طرف سے جاری کی گئی ہے اور یہ محض ایک جھوٹ ہے۔

رپورٹ کے مطابق 6 ستمبر تک امریکی افواج نے ناکہ بندی کے دوران 92 تجارتی جہازوں کے راستے تبدیل کروائے، 3 جہازوں کی رفت و آمد معطل کی اور 2 جہازوں کی تلاشی لی۔

امریکی سینٹرل کمانڈ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر یہ بھی بتایا ہے کہ امریکی فضائیہ کا ایک ایف-35 اے اسٹیلتھ فائٹر طیارہ علاقائی پانیوں کے اوپر گشت کر رہا ہے اور امریکی افواج ایران پر بحری ناکہ بندی نافذ رکھنے کے عمل کو مسلسل برقرار رکھے ہوئے ہیں۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔