بدھ، 9-ستمبر،2026
بدھ 1448/03/27هـ (09-09-2026م)

آبنائے ہرمز میں امریکی راستے سے گزرنے پر سلامتی کی ذمہ داری نہیں، پاسداران انقلاب

08 ستمبر, 2026 09:36

ایرانی پاسداران انقلاب نے آبنائے ہرمز پر مکمل کنٹرول کا دعویٰ کرتے ہوئے تمام جہازوں کو اپنے مقرر کردہ راستے سے گزرنے کی ہدایت کی ہے۔

ایران کی پاسداران انقلاب نے آبنائے ہرمز کی صورتحال پر اعلان کیا ہے کہ فورسز کا اس اہم سمندری گزرگاہ پر مکمل کنٹرول ہے۔

یہ بھی پڑھیں : امریکی جنگی جہازوں کو نشانہ بنانے کی مکمل صلاحیت رکھتے ہیں، ایرانی وزیر دفاع

پاسداران انقلاب نے واضح کیا ہے کہ جو بحری جہاز آبنائے ہرمز سے محفوظ طریقے سے گزرنا چاہتے ہیں، وہ ایرانی فورسز کے مقرر کردہ راستے کو استعمال کریں۔

بیان میں خبردار کیا گیا ہے کہ آبنائے ہرمز کے جنوب میں امریکی راستے کو استعمال کرنے سے محفوظ سفر ممکن نہیں رہے گا۔

ایرانی پاسداران انقلاب کی جانب سے مزید کہا گیا ہے کہ ان کی فورسز خطے سے گزرنے والے تمام بحری جہازوں کی مسلسل اور باریک بینی سے نگرانی کر رہی ہیں اور کسی بھی غیر قانونی یا خطرہ بننے والی نقل و حرکت پر نظر رکھی جا رہی ہے۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔