بدھ، 9-ستمبر،2026
بدھ 1448/03/27هـ (09-09-2026م)

ہمارے اثاثوں پر حملہ ہوا تو امریکی اثاثوں کو بھی نشانہ بنایا جائے گا، باقر قالیباف کی امریکی دھمکی پر ردعمل

08 ستمبر, 2026 09:48

ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر کا کہنا ہے کہ امریکہ کو غلط فہمی میں نہیں رہنا چاہیے، اگر ہمارے اثاثوں پر حملہ ہوا تو امریکی اثاثوں کو بھی نشانہ بنایا جائے گا

ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر باقر قالیباف نے امریکی وزیر جنگ پیٹ ہیگسیٹھ کے اس بیان کا جواب دیا، جس میں انہوں نے ایرانی تیل کے ٹینکرز کو ڈبونے کی دھمکی دی تھی۔

باقر قالیباف نے واضح کیا کہ خطے میں تیل اور گیس کی پیداواری تنصیبات کھلی ہوئی اور سب کی پہنچ میں ہیں، جن میں امریکی کمپنیاں بھی شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : امریکی جنگی جہازوں کو نشانہ بنانے کی مکمل صلاحیت رکھتے ہیں، ایرانی وزیر دفاع

ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر نے کہا کہ ایران پہلے بھی اپنی یہ طاقت اور صلاحیت ثابت کر چکا ہے، لہٰذا امریکہ کو غلط فہمی میں نہیں رہنا چاہیے۔

انہوں نے خبردار کیا کہ اگر ہمارے اثاثوں پر حملہ ہوا تو امریکی اثاثوں کو بھی نشانہ بنایا جائے گا اور امریکہ ان اڈوں کا حال دیکھ لے جو اب قابل استعمال نہیں رہے۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔