بندرگاہوں پر اصلاحات کے مثبت اثرات، کراچی پورٹ اور پورٹ قاسم کی عالمی رینکنگ میں نمایاں بہتری

پاکستان کے میری ٹائم سیکٹر نے بڑی کامیابی حاصل کرلی، محض ایک سال کی مدت میں کراچی پورٹ کی عالمی رینکنگ میں 30 درجے جبکہ پورٹ قاسم کی رینکنگ میں 18 درجے بہتری آگئی۔
اصلاحات کے نتیجے میں کراچی پورٹ کی عالمی رینکنگ میں 99 ویں سے نمایاں طور پر بہتر ہو کر 69 ویں پوزیشن پر پہنچ گئی ہے۔
دوسری جانب پورٹ قاسم کی عالمی رینکنگ میں بھی زبردست بہتری آئی ہے اور یہ بندرگاہ 74 ویں پوزیشن سے ترقی کر کے 56 ویں پوزیشن پر آ گئی ہے۔
اعداد و شمار کے مطابق کراچی پورٹ اور پورٹ قاسم سالانہ 100 ملین ٹن سے زائد کارگو ہینڈل کرنے کی مکمل صلاحیت رکھتی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : کراچی اور گوادر پورٹس میں جدید سہولیات کے فروغ کیلئے حکومت کا اہم قدم، ڈریجنگ میں خود انحصاری
محض ایک سال کی مدت میں کراچی پورٹ کی عالمی رینکنگ میں 30 درجے جبکہ پورٹ قاسم کی رینکنگ میں 18 درجے بہتری ریکارڈ کی گئی ہے۔
میری ٹائم اصلاحات کے باعث معاشی شعبے پر بھی مثبت اثرات مرتب ہوئے ہیں، جس سے گڈز ڈیکلریشن ریونیو میں 16 فیصد اور انکم ٹیکس کی وصولیوں میں 14 فیصد اضافہ دیکھا گیا ہے۔ الیکٹرانک قانونی محصولات میں 105 فیصد کا ریکارڈ اور نمایاں اضافہ حاصل ہوا ہے۔
جدید بندرگاہی سہولیات اور نظام کی بہتری سے پاکستان اب ایک اہم علاقائی ٹرانس شپمنٹ مرکز کے طور پر مضبوط ہو رہا ہے۔
اس کے علاوہ حکومت نے جہاز سازی کے خام مال اور جہازوں کی خرید و فروخت پر سیلز ٹیکس ختم کر دیا ہے، جس سے مقامی شپ بلڈنگ انڈسٹری کو زبردست فروغ ملے گا۔ نئی بندرگاہوں، تیز ترین کسٹمز کلیئرنس اور یکساں پورٹ ٹیرف سے مقامی جہاز سازی کو مزید تقویت مل رہی ہے۔
Catch all the کاروبار News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












