گولڈن ٹیمپل میں امریکی سفیر کی آمد پر خالصتان کے حق میں نعرے بازی

بھارتی شہر امرتسر میں گولڈن ٹیمپل آمد کے موقع پر امریکی سفیر کے سامنے خالصتان کے حق میں پرجوش نعرے بازی کی گئی ہے، سکھ برادری نے خالصتان کے پرچموں کے ساتھ ان کا استقبال کیا۔
امریکی سفیر سرجیو گورکا 28 رکنی امریکی وفد کے ہمراہ بھارتی شہر امرتسر میں تاریخی گولڈن ٹیمپل کے دورے پر پہنچے۔ اس موقع پر گولڈن ٹیمپل میں موجود ہزاروں سکھوں نے خالصتان کے پرچم اٹھا کر امریکی سفیر کا پرجوش استقبال کیا۔
امریکی سفیر کی آمد پر گولڈن ٹیمپل کے مرکزی دروازے کے باہر خالصتان زندہ باد اور خدا خالصتان کو سلامت رکھے کے نعرے گونج اٹھے۔ اس دورے کے دوران امریکی سفیر نے سکھ مذہبی قیادت سے اہم ملاقات بھی کی۔ شرومنی اکالی دل کے قائم مقام صدر ایمان سنگھ مان نے اس دورے کو سکھ برادری کے لیے انتہائی اہم قرار دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : بھارتی انتخابی نظام میں دھاندلی کے خلاف شدید احتجاج، چیف الیکشن کمشنر کے استعفے کا مطالبہ
سیاسی ماہرین کا کہنا ہے کہ بھارتی مخالفت کے باوجود اس دورے کے موقع پر خالصتان نواز گروپ کا مظاہرہ اس بات کی واضح دلیل ہے کہ سکھ قوم کی خالصتان سے وابستگی کتنی گہری ہے۔
نئی دہلی کی خواہش کے برخلاف امرتسر میں سکھ مذہبی قیادت سے امریکی وفد کی یہ ملاقات بھارت کی خالصتان مخالف پالیسی کی بڑی سفارتی ناکامی کو ظاہر کرتی ہے۔
اکال تخت اور ایس جی پی سی کی قیادت سے ملاقات نے خالصتان تحریک کی اہمیت کو مزید اجاگر کر دیا ہے اور امریکی سفیر کے سامنے لگنے والے نعروں نے ثابت کر دیا کہ دہلی کا سخت گیر رویہ سکھوں کے جذبۂ حریت کو ہرگز نہیں دبا سکتا۔
یاد رہے کہ امریکہ اس سے قبل خالصتان ریفرنڈمز کو سکھوں کا جمہوری حق قرار دے چکا ہے جبکہ خالصتان نواز سکھوں کے قتل کی سازشوں پر بھارتی اہلکار کے خلاف قانونی کارروائی بھی جاری ہے۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.











