جمعرات، 1-اکتوبر،2026
جمعرات 1448/04/20هـ (01-10-2026م)

سیکیورٹی فورسز کی بلوچستان اور خیبر پختونخوا میں کارروائیاں جاری، مزید 6 دہشت گرد ہلاک

01 اکتوبر, 2026 12:18

سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع کچھی اور خیبر پختونخوا کے علاقے شمالی وزیرستان میں انٹیلی جنس کی بنیاد پر کارروائیاں کرتے ہوئے متعدد دہشت گردوں کو جہنم واصل کر دیا۔

سیکیورٹی فورسز کی جانب سے آپریشن ردالفتنہ 3 کے تحت بلوچستان میں فتنہ الہندوستان کے خلاف مؤثر کارروائیاں جاری ہیں۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق بلوچستان کے ضلع کچھی کے علاقے سنی میں انٹیلی جنس بیسڈ کارروائی کی گئی، جس کے نتیجے میں چھ دہشت گرد جہنم واصل ہو گئے۔

فتنہ الہندوستان کے ان دہشت گردوں کو کواڈ کاپٹرز کے ذریعے کامیابی سے نشانہ بنایا گیا۔ ہلاک ہونے والے دہشت گردوں سے بڑی مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا ہے۔ علاقے میں ممکنہ باقی ماندہ دہشت گردوں کے مکمل خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشن تاحال جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں : پاکستان کے افغانستان میں دو مقامات پر فضائی حملے، فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے 22 دہشت گرد ہلاک

اسی طرح سیکیورٹی فورسز کی جانب سے عزم استحکام ویژن کے تحت خیبر پختونخوا میں بھی دہشت گردوں کے خلاف بھرپور کارروائیاں جاری ہیں۔

شمالی وزیرستان کے علاقے میں سیکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس بیسڈ کارروائی کرتے ہوئے خوارج کے متعدد ٹھکانے تباہ کر دیے ہیں۔

آپریشن کے دوران خوارج کے ٹھکانے اور خفیہ سرنگیں زمیں بوس کر دی گئیں جبکہ بڑی مقدار میں بارودی مواد بھی برآمد ہوا۔

کارروائی کے دوران متعدد خارجی دہشت گردوں کے جہنم واصل ہونے کی بھی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔ سرچ آپریشن کے دوران ملنے والے دھماکہ خیز مواد کو بم ڈسپوزل اسکواڈ کی مدد سے کامیابی کے ساتھ ناکارہ بنا دیا گیا۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔