افغانستان یونائیٹڈ فرنٹ اور نیشنل موبلائزیشن فرنٹ کے تابڑ توڑ حملے، طالبان کے دو اہم عہدے دار ہلاک

افغانستان میں قندھار کے ضلع خاکریز میں طالبان کے امر بالمعروف کے محتسب اور ننگرہار جیل کے انٹیلی جنس سربراہ کو ٹارگٹڈ کارروائی میں ہلاک کر دیا گیا۔
افغانستان میں طالبان رجیم کے خلاف مزاحمت میں تیزی آ گئی ہے اور مختلف علاقوں میں مسلح گروپوں کے تابڑ توڑ حملے جاری ہیں۔ عوامی اور مسلح مزاحمت کی شدت سے ناجائز اور قابض طالبان رجیم کا اقتدار دن بہ دن کمزور ہونے لگا ہے۔
افغانستان یونائیٹڈ فرنٹ کے مطابق قندھار کے ضلع خاکریز میں طالبان کے امر بالمعروف کے محتسب عبدالرحمان کو ٹارگٹڈ کارروائی میں ہلاک کر دیا گیا۔ ہلاک اہلکار شہریوں پر ظلم، تشدد، غیر قانونی گرفتاریوں، جھوٹے الزامات اور مار پیٹ میں ملوث تھا۔
یہ بھی پڑھیں : عالمی عدالت نے خواتین کے حقوق کی پامالی پر طالبان رہنماؤں کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے
دوسری جانب نیشنل موبلائزیشن فرنٹ کے مطابق طالِبان رجیم مخالف کارروائی میں جلال آباد میں ننگرہار جیل کے انٹیلی جنس سربراہ کو ہلاک کر دیا گیا۔
نیشنل موبلائزیشن فرنٹ کا کہنا ہے کہ افغان طالِبان ، داعش اور تحریک طالِبان پاکستان کے مکمل خاتمے تک گوریلا کارروائیاں جاری رہیں گی۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












