پاکستان میں تیل و گیس کی بڑی دریافت

The Federal Minister for Petroleum has given big good news to the public
پاکستان کے توانائی کے شعبے میں ایک اہم کامیابی سامنے آئی ہے جہاں آئل اینڈ گیس ڈیولپمنٹ کمپنی لمیٹڈ (او جی ڈی سی) نے خیبر پختونخوا کے ضلع کوہاٹ میں واقع نشپا بلاک کے براگزئی ایکس-01 کنویں سے تیل اور گیس کے نئے ذخائر دریافت کیے ہیں۔ جس کا افتتاح وفاقی وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک نے کیا۔
یہ دریافت ملکی توانائی کے لیے نہایت اہم ہے۔ اس سے نہ صرف مقامی سطح پر تیل اور گیس کی پیداوار میں اضافہ ہوگا بلکہ درآمدی ایندھن پر انحصار بھی کم کرنے میں مدد ملے گی۔ اس منصوبے سے سالانہ کروڑوں ڈالر کے قیمتی زرمبادلہ کی بچت ممکن ہوگی۔
ابتدائی معلومات کے مطابق اس وقت کنویں سے روزانہ تقریباً 15 ہزار بیرل تیل اور 45 ملین مکعب فٹ گیس حاصل کی جا رہی ہے۔ آنے والے وقت میں اس پیداوار کو مزید بڑھانے کی گنجائش موجود ہے، جس کے لیے منصوبہ بندی بھی کی جا رہی ہے۔
حکام نے بتایا کہ مستقبل میں اس کنویں سے تیل کی پیداوار کو 25 ہزار بیرل یومیہ اور گیس کی پیداوار کو 60 ایم ایم ایس سی ایف ڈی تک بڑھانے کا ہدف رکھا گیا ہے۔ اگر یہ ہدف حاصل ہو جاتا ہے تو یہ پاکستان کے توانائی شعبے کے لیے بڑی کامیابی ہوگی۔
وفاقی وزیر پیٹرولیم نے اس موقع پر کہا کہ او جی ڈی سی کی یہ کامیابی ملک میں توانائی بحران کو کم کرنے میں اہم کردار ادا کرے گی۔ اس سے معیشت پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے اور صنعتی سرگرمیوں کو بھی فروغ ملے گا۔
Catch all the کاروبار News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.









