طوفانی بارشوں کا خدشہ؛ سرکاری و نجی تعلیمی اداروں میں تعطیل کا اعلان

School Summer Holidays Update
حیدر آباد میں جاری موسلا دھار بارش کے باعث سرکاری و نجی تعلیمی اداروں میں آج تعطیل کا اعلان کر دیا گیا ہے۔
ضلعی انتظامیہ کے مطابق مسلسل بارش کے نتیجے میں شہر کی اہم شاہراہیں اور نشیبی علاقے زیرِ آب آ گئے ہیں، جس کے پیشِ نظر طلبہ و عملے کی حفاظت کو مدنظر رکھتے ہوئے تعلیمی سرگرمیاں معطل کی گئی ہیں۔
بارش کا سلسلہ لطیف آباد، قاسم آباد، تعلقہ حیدرآباد، ہالہ، نیو سعید آباد، بھٹ شاہ اور گرد و نواح میں وقفے وقفے سے جاری ہے، جہاں کہیں تیز اور کہیں موسلا دھار بارش کے باعث نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہو گیا ہے۔ قاسم آباد، سٹیزن کالونی اور ٹھنڈی سڑک سمیت دیگر علاقوں میں بھی بارش کے بعد سڑکوں پر پانی کھڑا ہو گیا ہے، جس سے ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی ہے۔
انتظامیہ کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق مٹیاری میں بھی تمام سرکاری و نجی تعلیمی اداروں میں آج کے دن کے لیے تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ موسم کی صورتحال کو دیکھتے ہوئے آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔
Catch all the تعلیم News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.










