پاسدارانِ انقلاب کی بڑی کارروائی، عراق اور کویت میں امریکی اڈوں پر 230 ڈرونز فائر

ایرانی پاسدارانِ انقلاب نے عراق اور کویت میں امریکی فوجی تنصیبات پر سینکڑوں ڈرون حملوں کا دعویٰ کیا ہے، جبکہ کرمان میں دشمن کے ڈرونز مار گرانے کی اطلاع بھی دی ہے۔
اسلامی جمہوریہ ایران کے پاسدارانِ انقلاب نے اعلان کیا ہے کہ انہوں نے مشرقِ وسطیٰ میں امریکی فوج کے زیرِ استعمال کئی اہم اڈوں پر 230 خودکش ڈرونز فائر کیے ہیں۔
ان حملوں کا نشانہ عراق کے شہر اربیل میں قائم امریکی سہولیات، کویت میں علی السالم ایئر بیس اور کیمپ عارفجان تھے۔ پاسدارانِ انقلاب کے مطابق یہ کارروائی اس جاری جنگ میں ان کے پہلے طاقتور اقدامات کا حصہ ہے، جس کا مقصد امریکہ کو ایران کے خلاف جارحیت کی قیمت چکانا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : دبئی پر حملے میں ایک سو ساٹھ امریکی فوجی ہلاک کردیئے : ایرانی پاسدارانِ انقلاب
دوسری جانب ایران کی تسنیم نیوز ایجنسی کے مطابق کرمان صوبے میں پاسدارانِ انقلاب کی علاقائی یونٹ نے ایک امریکی یا اسرائیلی ساختہ ہرمیس ڈرون کو مار گرانے کا دعویٰ کیا ہے۔
یہ ڈرون کرمان شہر کے مضافات میں فضا میں ہی تباہ کر دیا گیا۔ ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران انہوں نے مجموعی طور پر تین ہرمیس ڈرونز مار گرائے ہیں۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












