ایرانی پاسداران انقلاب کا آبنائے ہرمز بند کرنے کا اعلان

ایران کی طاقتور فوجی تنظیم اسلامی انقلابی گارڈ کور (پاسدارانِ انقلاب) نے اعلان کیا ہے کہ اس نے اہم بحری گزرگاہ آبنائے ہرمز کو بند کر دیا ہے۔ خبر ایجنسیوں کے مطابق ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ یہ اقدام موجودہ سیکیورٹی صورتحال کے پیشِ نظر کیا گیا ہے۔
پاسدارانِ انقلاب کے بیان میں کہا گیا ہے کہ آبنائے ہرمز میں جہازوں کی آمد و رفت روک دی گئی ہے۔ تاہم اس دعوے کی آزاد ذرائع سے فوری تصدیق نہیں ہو سکی۔ بین الاقوامی مبصرین کا کہنا ہے کہ اگر یہ گزرگاہ بند رہتی ہے تو اس کے عالمی تجارت اور توانائی کی منڈی پر نمایاں اثرات پڑ سکتے ہیں۔
برطانوی میڈیا کے مطابق دنیا کے خام تیل کا تقریباً پانچواں حصہ آبنائے ہرمز کے راستے عالمی منڈیوں تک پہنچتا ہے۔ یہ گزرگاہ خلیج فارس کو خلیج عمان اور بحیرۂ عرب سے ملاتی ہے اور توانائی کی ترسیل کے لیے نہایت اہم سمجھی جاتی ہے۔
تاحال عالمی برادری کی جانب سے اس اعلان پر باضابطہ ردِعمل سامنے نہیں آیا، تاہم تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ صورتحال پر قریبی نظر رکھی جا رہی ہے۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.









