سونے کی قیمت میں اچانک بڑی کمی ہوگئی

Gold prices in Pakistan Today - April 17, 2026
پاکستان بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں نمایاں کمی دیکھنے میں آئی ہے۔
آل پاکستان صرافہ بازار کے مطابق ملک میں فی تولہ سونا 3 ہزار 300 روپے سستا ہو گیا ہے۔ اس کمی کے بعد فی تولہ سونے کی نئی قیمت 5 لاکھ 1 ہزار 562 روپے ہو گئی ہے۔
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی۔ 10 گرام سونا 2829 روپے سستا ہونے کے بعد 4 لاکھ 30 ہزار 08 روپے ہو گئی۔
اس کے علاوہ ملک میں فی تولہ چاندی کی قیمت 70 روپے کمی کے بعد 8 ہزار 444 روپے ہو گئی۔
دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں سونا 33 ڈالر کمی سے4792 ڈالر فی اونس کی سطح پر آگیا۔
Catch all the کاروبار News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.











