حسن علی کی اہلیہ سامعہ خان کی انسٹا اسٹوری نے سوشل میڈیا پر نئی بحث چھیڑ دی

پاکستانی کرکٹر حسن علی کی اہلیہ سامعہ خان کی ایک انسٹاگرام اسٹوری سوشل میڈیا پر توجہ کا مرکز بن گئی، جس میں انہوں نے شادی شدہ مردوں سے تعلقات رکھنے والی خواتین کو تنقید کا نشانہ بنایا۔
سامعہ خان نے اپنی اسٹوری میں کسی کا نام لیے بغیر ایسی خواتین پر سخت تنقید کی جو شادی شدہ مردوں کے ساتھ تعلقات قائم کرتی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ جو خواتین مالی فائدے کے لیے بچوں کے باپ سے تعلقات استوار کرتی ہیں اور یہ امید رکھتی ہیں کہ وہ شخص مستقبل میں ان سے شادی کرلے گا، انہیں اس طرزِ عمل سے گریز کرنا چاہیے۔

بعد ازاں معاملہ اس وقت مزید توجہ حاصل کرنے لگا جب سامعہ خان نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے تمام پوسٹس ڈیلیٹ کردیں اور حسن علی کو ان فالو کردیا۔ تاہم کچھ عرصے بعد انہوں نے دوبارہ حسن علی کو فالو کرلیا۔
سامعہ خان کی انسٹاگرام سرگرمیوں کے بعد سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے مختلف قیاس آرائیاں سامنے آنے لگیں اور ان کی ازدواجی زندگی کے حوالے سے بھی چہ مگوئیاں شروع ہوگئیں۔

تاہم سامعہ خان کی جانب سے اپنی انسٹاگرام اسٹوری کے ذریعے کسی مخصوص شخص یا واقعے کی نشاندہی نہیں کی گئی، اس لیے سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی قیاس آرائیوں کی آزادانہ طور پر تصدیق نہیں ہوسکی۔
Catch all the کھیل News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












