بیرونِ ملک سفر کرنے والوں کیلئے بڑی خبر آگئی

Big News for People Traveling Abroad
برطانیہ نے اعلان کیا ہے کہ آج سے برطانیہ آنے والے 85 ممالک کے شہریوں کے لیے ایک نئی پابندی نافذ ہوگی۔ ان تمام مسافروں کو اپنی آمد سے پہلے الیکٹرانک اجازت نامہ حاصل کرنا لازمی ہوگا۔ اگر کسی کے پاس یہ اجازت نامہ نہیں ہوگا تو انہیں برطانیہ کا سفر کرنے سے روک دیا جائے گا۔
یہ اسکیم پہلی بار 2023 میں متعارف کروائی گئی تھی۔ اس کا مقصد یہ یقینی بنانا ہے کہ برطانیہ آنے والے تمام افراد کے پاس درست دستاویزات ہوں۔ گزشتہ سال اپریل میں یہ پابندیاں صرف یورپی یونین کے ممالک کے شہریوں پر لاگو تھیں، لیکن اس پر سختی سے عمل نہیں کیا گیا۔
اب سے لازمی ہوگا کہ برطانیہ کا دورہ کرنے والے ہر فرد کے پاس الیکٹرانک اجازت نامہ، ای ویزا یا دیگر درست دستاویزات موجود ہوں۔ ایئر لائنز کو پابند کیا گیا ہے کہ وہ ایسے افراد کو جہاز پر سوار ہونے سے روکیں جن کے پاس یہ اجازت نامہ نہ ہو۔
الیکٹرانک اجازت نامہ اسکیم کے تحت وہ تمام لوگ جو ویزا کے بغیر برطانیہ داخل ہو سکتے ہیں، انہیں آن لائن 16 پاؤنڈ ادا کرکے اجازت نامہ لینا ہوگا۔ یہ اقدام برطانیہ کی سرحدی سلامتی کو مضبوط کرنے کے لیے کیا گیا ہے۔
اس پابندی سے برطانوی اور آئرلینڈ کے شہری، دوہری شہریت رکھنے والے افراد اور وہ لوگ جو برطانیہ میں رہائش کا اجازت نامہ رکھتے ہیں، مستثنیٰ ہوں گے۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












