ہفتہ، 28-فروری،2026
ہفتہ 1447/09/11هـ (28-02-2026م)

بڑی خوشخبری؛ اٹلی نے پاکستانیوں کیلئے اہم اعلان کردیا

25 فروری, 2026 12:35

اٹلی نے پاکستان کی ہنر مند افرادی قوت کے لیے ورک ویزے جاری کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ یہ اعلان وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کے اٹلی کے دورے کے دوران ہوا۔

وزیر داخلہ نے روم میں اپنے اطالوی ہم منصب میٹیو پینٹے ڈوسی سے ملاقات کی۔ اس دوران دونوں ممالک کے درمیان سیکیورٹی تعاون، غیر قانونی امیگریشن کی روک تھام اور قانونی مائیگریشن کے فروغ پر بات چیت کی گئی۔

ملاقات میں اٹلی نے اعلان کیا کہ پاکستان کی ہنر مند لیبر فورس اب اٹلی میں کام کرنے کے لیے ورک ویزے حاصل کر سکتی ہے۔ اس کے علاوہ پاکستانی ڈپلومیٹک پاسپورٹ رکھنے والے افراد کو ویزا سے استثنیٰ بھی دیا جائے گا۔

دونوں وزرا نے پاکستان اور اٹلی کے درمیان داخلی سیکیورٹی تعاون کو مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا۔ غیر قانونی امیگریشن کی روک تھام اور انسانی اسمگلنگ و منشیات کے خلاف مؤثر اقدامات پر بھی گفتگو ہوئی۔

محسن نقوی نے اطالوی حکام کو بتایا کہ ائیر پورٹس اور سمندری سرحدوں پر سخت نگرانی کے باعث غیر قانونی امیگریشن میں واضح کمی آئی ہے۔ انہوں نے انسانی اسمگلنگ اور منشیات کے خلاف پاکستان کی کامیابیوں پر بھی روشنی ڈالی۔

اطالوی وزیر داخلہ نے پاکستان کے اقدامات کو سراہتے ہوئے کہا کہ وہ مشترکہ مفادات کے شعبوں میں تعاون بڑھانے کے لیے تیار ہیں۔ اس موقع پر پنجاب پولیس کے افسران نے پولیس خدمت مراکز گلوبل کی افادیت اور کارکردگی کے بارے میں بھی بریفنگ دی۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔