امریکا کا افغان طالبان کے مقابلے میں پاکستان کے دفاعی حق کی حمایت کا اعلان

امریکا کا افغان طالبان کے مقابلے میں پاکستان کے دفاعی حق کی حمایت کا اعلان
واشنگٹن: امریکا نے افغان طالبان کی کارروائیوں کے تناظر میں پاکستان کے حقِ دفاع کی حمایت کا اعادہ کیا ہے اور خطے کی صورتحال پر گہری نظر رکھنے کا عندیہ دیا ہے۔
امریکی محکمہ خارجہ کی سیاسی امور کی سیکرٹری ایلیسن ہوکر نے سوشل میڈیا بیان میں کہا کہ واشنگٹن افغان طالبان کی جانب سے ہونے والی کارروائیوں کے مقابلے میں پاکستان کے مؤقف کو سمجھتا اور اس کی تائید کرتا ہے۔
ان کے مطابق اس معاملے پر ان کی پاکستان کی سیکرٹری خارجہ آمنہ بلوچ سے ٹیلیفون پر تفصیلی گفتگو ہوئی، جس میں سرحدی کشیدگی اور سیکیورٹی صورتحال زیرِ بحث آئی۔
انہوں نے بتایا کہ امریکا موجودہ حالات کا بغور جائزہ لے رہا ہے اور پاکستان کو اپنی سرحدوں کے تحفظ کے لیے اقدامات کرنے کا حق حاصل ہے۔
دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی پاک افغان تناؤ پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان صورتحال کو ذمہ داری سے سنبھال رہا ہے اور امریکا اس معاملے میں براہِ راست مداخلت کا ارادہ نہیں رکھتا۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی سیاسی اور عسکری قیادت قابلِ احترام ہے اور وہ ان کی صلاحیتوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.










