ایران نے امریکا اور اسرائیل کیخلاف جوابی کارروائی کا نام فتح خیبر رکھ دیا

ایران نے امریکا اور اسرائیل کیخلاف جوابی کارروائی کا نام فتح خیبر رکھ دیا
تہران: ایران نے امریکا اور اسرائیل کیخلاف جوابی کارروائی کا نام فتح خیبر رکھ دیا ہے۔
سوشل میڈیا پر جاری بیان میں ابراہیم عزیزی کا کہنا تھا کہ ایران نے پہلے ہی متنبہ کیا تھا، لیکن اب مخالفین نے ایسی راہ اختیار کی ہے جس کے اثرات دور رس ہوں گے۔ تہران اپنی سلامتی اور خودمختاری کے تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدام کرے گا۔
دوسری جانب خبر رساں ادارے رائٹرز سے گفتگو کرتے ہوئے ایک سینئر ایرانی عہدیدار نے تصدیق کی کہ ایران مکمل جوابی کارروائی کی تیاری میں ہے۔ امریکا اور اسرائیل کی جارحیت کا جواب “انتہائی سخت اور فیصلہ کن” ہوگا۔
ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ ملکی خودمختاری پر کسی بھی حملے کو برداشت نہیں کیا جائے گا اور دفاع کے لیے تمام آپشنز زیر غور ہیں، جس سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھنے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.









